اوورسیز پاکستانیزپاکستان

نیوجرسی میں پاکستان لیڈیز کلب کا 8واں سالانہ اجلاس

ہماری کمیونٹی کی ترقی کے لئے خواتین کی ترقی لازم ہے ۔ ہم سب کو خواتین کے کمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ کردار کو یقینی بنانا چاہئیے ، نیوجرسی میں پاکستان لیڈیز کلب کا اجلاس

پریذیڈنٹ روبینہ عرفان کے زیر اہتمام شاہنواز بینکوئٹ ہال میں منعقدہ اجلاس و ظہرانے میں میں کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی

تقریب میںمعروف صحافی اور خدمات خلق میں اہم کردار ادا کرنیوالی کمیونٹی رہنما طیبہ ضیاءچیمہ، ڈاکٹر سعدئیہ اور ”وومین ٹو وومین فورم “ کی پریذیڈنٹ نصرت سہیل نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی

امریکہ مواقع کی سرزمین ہے ، ہماری کمیونٹی کی ترقی کے لئے خواتین کی ترقی لازم ہے ۔ ہم سب کو خواتین کے کمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ کردار کو یقینی بنانا چاہئیے،طیبہ ضیاء، ڈاکٹرسعدئیہ اور نصرت سہیل

خواتین کسی بھی معاشرے اور کمیونٹی کا اہم حصہ ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنی کمیونٹی اور بچوں اور موجودہ اور آنیوالی نسلوں کی کامیابی و بہتری کے لئے مل کر کردار ادا کرنا چاہئیے ، سارہ چیمہ

لیڈیز کلب کی پریذیڈنٹ روبینہ عرفان اور وائس پریذیڈنٹ سارہ چیمہ نے تمام شرکاءکا میٹنگ میں شرکت پر شکرئیہ اد اکیا اور کہا کہ پاکستا ن لیڈیز کلب کی آئندہ میٹنگ کا اعلان مستقبل میں کیا جائیگا

 

نیوجرسی ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستان لیڈیز کلب “ کا آٹھواں سالانہ اجلاس و ظہرانے کا انعقاد ہوا۔ پاکستان لیڈیز کلب کی پریذیڈنٹ روبینہ عرفان کے زیر اہتمام شاہنواز بینکوئٹ ہال میں منعقدہ اجلاس و ظہرانے میں میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب کے انعقاد میں خدمات خلق میں پیش پیش تنظیم ”ہیلپنگ ہینڈ “ نے خصوصی تعاون کیا ۔

Tayyaba Cheema, Nusrat Suhail
Tayyaba Cheema, Nusrat Suhail

تقریب میں معروف صحافی اور خدمات خلق میں اہم کردار ادا کرنیوالی کمیونٹی رہنما طیبہ ضیاءچیمہ، ڈاکٹر سعدئیہ اور ”وومین ٹو وومین فورم “ کی پریذیڈنٹ نصرت سہیل نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔
تقریب کے پہلے مرحلے میں ” میٹری مونیئل “ کا پروگرا م منعقد ہوا جس میں بچوں اور بچیوں کے رشتے کے حوالے سے شرکاءنے آپس میں بات چیت کی ۔ پاکستان لیڈیز کلب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے نے کمیونٹی اور بچوں سے متعلقہ اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ کمیونٹی کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اپنے اور کمیونٹی کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا ہر ممکن انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنانا چاہئیے ۔

پاکستان لیڈیز کلب کی جانب سے کلب کی وائس پریذیڈنٹ سارہ چیمہ کے وومین میٹنگ کے انعقاد پر کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا جبکہ سارہ چیمہ کو کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے اور کمیونٹی کا اہم حصہ ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنی کمیونٹی اور بچوں اور موجودہ اور آنیوالی نسلوں کی کامیابی و بہتری کے لئے مل کر کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

طیبہ ضیاء، ڈاکٹرسعدئیہ اور نصرت سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہر ددن کمیونٹی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہماری موجودہ اور آنیوالی نسلیں تیزی سے پروان چڑھ رہی ہیں ۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ کمیونٹی ارکان اپنی انفرادی اور کمیونٹی کی اجتماعی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے اور ہر ممکن کردار اد ا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مواقع کی سرزمین ہے ، ہماری کمیونٹی کی ترقی کے لئے خواتین کی ترقی لازم ہے ۔ ہم سب کو خواتین کے کمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ کردار کو یقینی بنانا چاہئیے ۔

 

Pakistan Ladies Club USA
Pakistan Ladies Club USA

 

تقریب کے آخر میں انٹرٹینمنٹ کا پروگرام بھی منعقد ہوا اور شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔پاکستان لیڈیز کلب کی پریذیڈنٹ روبینہ عرفان اور وائس پریذیڈنٹ سارہ چیمہ نے تمام شرکاءکا میٹنگ میں شرکت اور اسے کامیاب بنانے پر شکرئیہ اد اکیا اور کہا کہ پاکستا ن لیڈیز کلب کی آئندہ میٹنگ کا اعلان مستقبل میں کیا جائیگا۔ انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ کلب کی میٹنگز میں اپنی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں ۔

Related Articles

Back to top button