پاکستان

پاکستان اوورسیز فورم کا وسیم افضل چن اور صوفی ریاض وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستان اوورسیز فورم کا نیویارک کے دورے پر آئے وسیم افضل چن اور صوفی ریاض وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ، پاکستان کے متاثرین سیلاب کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب میں تبدیل

پاکستان اوورسیز فورم کی پاکستان کے متاثرین سیلاب کےلئے ایک کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد کی ریکارڈ فنڈریزنگ

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی امریکہ سمیت دنیا کے 45اہم ممالک میں بسنے والے اوورسیزپاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان اوورسیز فورم کی جانب سے نیویارک میں امریکہ کے دورے پر آئیں ، منڈی بہاو¿ الدین کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات توچوہدری وسیم افضل چن اور چوہدری ریاض وڑائچ کے اعزاز میں دیا گیا استقبالیہ ، پاکستان کے متاثرین سیلاب کے ساتھ یکجہتی کی تقریب میںتبدیل ہو گیا ۔پاکستان اوورسیز فورم جس نے امریکہ سمیت دنیا بھر میں موجود اپنی تنظیموں کی مدد سے متاثرین سیلاب کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے فنڈز اکٹھے کئے تھے، نیویارک میں منعقدہ تقریب میں جمع ہونیوالے فنڈز کے بعد اب یہ رقم ایک کروڑ 35لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ یہ فنڈز دنیا میںبسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے عطیہ کئے گئے ہیں اور فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

نیویارک میںاستقبالیہ سے خطاب کے دوران پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضارانجھا ، وائس چئیرمین دیوان غلام مصطفی، جنرل سیکرٹری خرم رانجھا نے بتایا کہ پاکستان اوورسیز فورم کے ”فرسٹ ریسپانڈرز“ (خدمتگار) ، خیمے اور اشیائے خوردو نوش سمیت ضروریات زندگی کا سامانا لے کر سیلاب زدہ علاقوں میں چلے گئے ہیں جہاں وہ متاثرین سیلاب میں امدادی سامان خود تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوورسیز فورم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اوورسیز میں اوورسیز کمیونٹی کی سب سے بڑی تنظیم ہونے کے ساتھ ساتھ ہم مشکلات کے شکار ہم وطنو کی مدد میں بھی پیش پیش ہیں۔

وسیم افضل چن کا کہناتھا کہ بلا شبہ ، پاکستان اوورسیز فورم ، اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی بلا امتیاز نمائندگی کررہی ہے ۔ یہی کردار اوورسیز میںبسنے والی کمیونٹی کو کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کی ایک بڑی قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس آفت میں اللہ تعالیٰ نے جن کو محفوظ رکھا ہے اور امریکہ سمیت دنیا میں جہاں جہاں بھی پاکستانی خوشحال ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شکر ، اپنے سیلاب زدہ مسکین و مجبور ہم وطنو کی مدد کرکے ادا کریں ۔

صوفی ریاض ورائچ کا کہنا تھا کہ میں منڈی بہاو¿ الدین میں پاکستان اوورسیز فورم کی خدمات کا گواہ ہوں۔ اس تنظیم نے بہت ہی قلیل وقت میں قابل ستائش خدمات خلق انجام دی ہیں۔ میں پاکستان اوورسیز فورم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور ہم انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔

تقریب میں شریک پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی ، سیاسی و اہم شخصیات سرور چوہدری ، چوہدری افتخار تارڑ ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن وحید اختر ( جن کا تعلق بھی منڈی بہاو¿ الدین سے ہے )اور پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے صدر ڈیٹیکٹو روحیل خالد نے کہا کہ پاکستان اوورسیز فورم ، ایک مثالی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں پر ان کے وطن کا قرض ہے ۔ وطن نے انہیں جو عزت ، مقام اور مرتبہ عطاءکیا، اس قرض کو وہ پاکستان کے مستحق و ضرورت مند عوام کی مدد کرکے اتار سکتے ہیں ۔ یہ کردار پاکستان اوورسیز ورم بطریق احسن ادا کررہا ہے اور یہ تنظیم سب کے لئے ایک رول ماڈل ہو نی چاہئیے ۔

استقبالیہ کے آخر میں شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button