اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے62ndپریسنٹ کا شکرئیہ

جلوس میلاد النبی ﷺ کے انعقاد سمیت باتھ ایونیو پر بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بالخصوص62ndپریسنٹ کی خدمات کا شکرئیہ ادا کیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے باتھ ایونیو پر گذشتہ ماہ جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تین جلوس میلاد النبی ﷺ کے انعقاد سمیت باتھ ایونیو پر بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بالخصوص62ndپریسنٹ کی خدمات کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔ اس سلسلے میں باتھ ایونیو سمیت بروکلین کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین محترمہ ذکیہ خان ، راجہ آزاد گل ، احسن اعجاز اور آمنہ ماجد سمیت دیگر کمیونٹی ارکان خصوصی طور پر 62ndپریسنٹ گئے ۔

اس موقع پر پریسنٹ میں کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ایڈی لاؤ، ڈیٹیکٹو سٹیفن اگوسٹا سمیت پریسنٹ کے حکام اور اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ پریسنٹ میں ہونیوالے اس خصوصی اجتماع میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین ساو¿تھ کے اسسٹنٹ چیف چارلس میک وائے ۔لیفٹنٹ آئرا جبلانسکی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

پولیس حکام کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے راجہ آزاد گل اور ذکیہ خان سمیت ساتھیوں کو خوش آمدید کہا گیا ۔

ذکیہ خان ، راجہ آزاد گل ، احسن اعجاز اور آمنہ ماجدنے 62ndپریسنٹ پہنچ کر کمانڈنگ آفیسر کیپٹن ایڈی لاو¿، ڈیٹیکٹو سٹیفن اگوسٹا اور چیف میکوائے کا خصوصی شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین اور بالخصوص باتھ ایونیو پر بسنے والی کمیونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات پر مشکور و ممنون ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے مہینے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 62ndپریسنٹ نے کمیونٹی کے ساتھ جو تعاو ن کیا ہے، اس کے لئے کمیونٹی مشکورو ممنو ن ہے ۔

چیف میکوائے اور کیپٹن ایڈی لاو¿ کاکہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ، کمیونٹیز کی بلا امتیاز خدمات اور مددکے لئے ہر وقت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اور پولیس میں باہمی تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ، کسی بھی قسم کے مسلہ اور مدد کے لئے پولیس سے رابطہ کرے ۔

Related Articles

Back to top button