بین الاقوامیکالم و مضامین

الیکشن سے پہلے PPPاور PDMکی قربتیں دوریوں میں بدل جائینگی

جیسے جیسے اسمبلی کے دن ختم ہونے کے قریب ہیں، ویسے ویسے پاکستان میں جنرل الیکشن کے دن قریب آتے جا رہے ہیں

لاہور ( عثمان بن احمد) پاکستان کی قومی اسمبلی جس میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کو اکثریت حاصل ہے ، کی پانچ سالہ معیاد ختم ہونے میں ساٹھ سے بھی کم دن کا وقت رہ گیا ہے ۔ بالفاظ دیگر جیسے جیسے اسمبلی کے دن ختم ہونے کے قریب ہیں، ویسے ویسے پاکستان میں جنرل الیکشن کے دن قریب آتے جا رہے ہیں۔

دریں اثناءپی ڈی ایم کے موجودہ اتحادیوں بالخصوص مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایسے اشارے بھی دئیے جا رہے ہیں کہ جن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی طرح قومی اسمبلی کے الیکشن میں بھی تاخیر کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ تاہم قانونی و آئینی ماہرین کے مطابق پاکستان کے آئین میں فنانشل ایمرجنسی سمیت ایسا کوئی آپشن موجود نہیں کہ جس کے تحت موجودہ اسمبلی کی معیاد کو موجودہ اسمبلی یا حکومت توسیع دے سکے ۔ لہٰذا امکان ہے کہ ملک بھر میں جنرل الیکشن قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کی معیاد پوری ہونے پر منعقدہوں گے ۔

 

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

اہم ذرائع ، سیاسی پنڈتوں اور سینئر صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ جوں جوں الیکشن قریب آرہے ہیں، پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلافات پید اہو رہے ہیں جن میں اہم اختلافات بجٹ ، چئیرمین نادرا کے استعفے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کی تعیناتی اور قومی اسمبلی کی معیاد میں توسیع جیسے اہم امور شامل ہیں ۔
یہ بات بھی واضح ہے کہ اگرچہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی سے مل کر اتحادی حکومت بنائی ہے تاہم الیکشن میں اتحادی حکومت کی بیشتر جماعتوں کو اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنا ہوگا اور الیکشن کے بعد نمبر گیم کے چکر میں ایک بار پھر اکٹھے ہونا ہوگا۔

PDM, Pakistani Elections 2023, PPP, Imran Khan, Asif Ali Zardari, Mian Nawaz Sharif, Maulana Fazal ur Rahman

Related Articles

Back to top button