بین الاقوامی

پاکستانی اوورسیز فورم کا ڈاکٹر شہباز گل کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ، شاہ محمود قریشی کے سامنے بھی اوورسیز کمیونٹی کے اہم امور اجاگر کئے

وزیر اعظم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں ، تمام سفیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی عزت کو مقدم رکھا جائے، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ، ڈاکٹر شہباز گل

پاکستانی اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا، وائس چئیرمین دیوان مصطفی اور جنرل سیکرٹری خرم شہزاد سمیت ساتھیوں کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹس اور الیکشن کے حوالے سے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں ، اوورسیز کی خیر خواہی کی دعویدار جماعتیں ، قانون سازی میں تعاون کریں ، شاہ محمود قریشی
ڈاکٹرشہباز گل خود بھی اوورسیز پاکستانی رہے ، وہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل سے بخونی آگاہ ہیں ، اوورسیز فورم کے زیر اہتمام منڈی بہاو¿ الدین کو کلین واٹر ڈسٹرکٹ بنا دیا ہے ، فورم کامیابی سے چلتا رہیگا،شاہد رانجھا
اوورسیز پاکستانی ، دنیا کے تمام اہم ممالک میں آباد ہیں ، پاکستان اوورسیز فورم ان کے لئے ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے کہ جہاں پر اکٹھے ہو کر وہ اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں، دیوان مصطفی
ملک سہیل ، عامر رضا گوندل ، صدر ورمانٹ سٹیٹ بلال قیصر، صدر فلوریڈاامتیاز رانجھانے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان اوورسیز فورم کے زیر اہتمام وزیر اعظم کے معاون خصوصی و ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کے اعزاز میں یہاں ورلڈ فئیر مرینا ریسٹورنٹ میں شانداراستقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔اوورسیز فورم کے چئیرمین ڈاکٹر شاہد رضا رانجھا، وائس چئیرمین دیوان مصطفی اور جنرل سیکرٹری خرم شہزاد فورم کے ارکان نے ڈاکٹر شہباز گل کا تقریب میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
شاہد رضا رانجھا نے ڈاکٹر شہباز گل کو بتایا کہ فورم کی بنیاد صرف دس ماہ قبل رکھی گئی ۔فورم کا مقصد ایک ایسا ہلیٹ فارم تشکیل دینا تھا کہ جہاں پر اوورسیز پاکستانی اکٹھے ہو کر اپنے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں ۔اللہ کے فضل و کرم سے ہمیں اپنے مقاصد کے حصول میں مختصر وقت میں اہم کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں ۔
وائس چئیرمین دیوان مصطفی نے ڈاکٹر شہباز گل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں بہت سے لوگ ہیں کہ جو اس فورم کی تشکیل کے وقت سے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ، وہ پاکستانی ہیں کہ جو بہتر مستقبل کے لئے دیار غیر میں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کررہی ہے، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔دیوان مصطفی نے مزید کہا کہ اس وقت، پاکستان اوورسیز فورم ، دنیا کے45ممالک میں مستعدی سے کام کررہا ہے ۔ہم نے فورم کا آغاز ایک ضلع سے اپنے گھر سے کیا اور پھر اس کا دائرہ کار مسلسل بڑھا رہے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ، دنیا کے تمام اہم ممالک میں آباد ہیں ، پاکستان اوورسیز فورم ان کے لئے ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے کہ جہاں پر اکٹھے ہو کر وہ اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹی مہم کے لئے ڈاکٹر شہباز گل سے بھی تعاون کی درخواست کریں گے ۔
چئیرمین اوورسیز فورم شاہد رضا رانجھا کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اوورسیز فورم ایسے لوگوں کے لئے ہے کہ جو اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ۔ہم نے ڈاکٹر شہباز گل کو اس لئے مدعو کیا ہے کہ یہ خود بھی 12سال امریکہ میں رہے ہیں ، ایک اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے یہ اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات اور مسائل سے بخوبی آگاہی رکھتے ہیں ۔بلا شبہ ان کے دل میں اوورسی پاکستانیوں کا درد موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں عمران کے وژن کے مطابق بلا امتیاز اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع منڈی بہاو¿ الدین میں ضلعی انتظامیہ بھی فورم سے بہت تعاون کررہی ہے جس کے لئے ان کے مشکور ہیں ۔ہماری خواہش ہے کہ جو قدم ہم نے اپنے گھر ، اپنے ضلع منڈی بہاو¿الدین سے اٹھایا ، وہ پاکستان بھر میں پھیلے ۔ہمیں اپنے حقوق کے لئے مل کر چلنا ہے ۔
شاہد رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحمد للہ ہم نے منڈی بہاو¿ الدین کو کلین واٹر ڈسٹرکٹ بنا دیا ہے ، پانچ سو سے زائد روز گار کے پلیٹ فارم ، لوگوں کو بنا کر دئیے ، بلا سود قرض فراہم کئے ۔ہمارے فورم کو بعض سیاسی طبقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم خدمات خلق اور اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے اپنے مشن پر کام کررہے ہیں ۔شاہد رضا رانجھا نے ڈاکٹر شہباز گل کو منڈی بہاو¿ الدین کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے خطاب کرتے ہوئے شاہد رضا رانجھا ، دیوان مصطفی سمیت پاکستان اوورسیز فورم کے پوری ٹیم کا عزت افزائی اور پذیرائی پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان اوورسیز فورم ،کے پلیٹ فارم پر اوورسیز پاکستان مل کر اجتماعی کوششوں کے ذریعے اپنے مقاصد کے حصول کو یقینی بنا رہے ہیں ۔ انفرادی کی بجائے اجتماعی کوششوں کے ہمیشہ اچھے نتائج برامد ہوتے ہیں ۔ یہ بھی خوش آئند بات ہے کہ فورم کے دائرہ کار کو بڑھایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اوورسیز پاکستانی رہا ہوں ، امریکہ میں ایک عرصہ گذار کر پاکستان گیا ہوں ۔میں اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کروںگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے زیادہ کسی بھی جماعت کو اوورسیز پاکستانیوں کی قدر نہیں ہو سکتی ، اس جماعت کے سب سے اہم اور سے بڑے سپورٹرز اوورسیز پاکستانی ہیں جس کا ایک واضح ثبوت یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں زرمبادلہ پاکستان بھجوایا جا رہا ہے جس سے ملک و قوم کی بہت مددہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق اور ان کی پارلیمان میںنمائندگی سمیت دیگر امور کے بارے میں ہر ممکن اقدام کررہی ہے ۔
دریں اثناءفورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا نے پاکستان قونصلیٹ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کمیونٹی قائدین سے ملاقات کے موقع پر ان سے کہا کہ کیا دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کےلئے پاکستان میں الیکشن لڑنے کے سلسلے میں قانون سازی ہو سکے گی ؟اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن میں امریکہ اور کینڈا کی مستقل نمائندگی ہونی چاہئیے ۔ ان سوالات کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شاہد رضا رانجھا سے کہا کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے اور قانون سازی کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کی بھی ضرورت ہو گی، اپوزیشن جماعتیں بھی اوورسیز کی خیر خواہی کے دعویدار ہیں، ہم دیانتداری سے قانون سازی کے لئے اقدام کریں گے اور اپوزیش جماعتوںکو بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مفاد میں قانون سازی کا ساتھ دینا چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button