پاکستان

سعودی عرب میں پاکستانی پروفیشنلز کی خصوصی ٹریننگ

انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سینٹر کی جانب سے”لین سکس سگما ٹریننگ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی ٹی ایکسپرٹس اور انجینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ٹریننگ کا مقصد پروفیشنلز کو کم وقت میں ”سرٹیفکیشن “کروانا ہے تاکہ وہ اپنی جاب اور بزنس میں ”سگما سکس“کے اصول اور طریقہ کار کو اپنا کر پیداواری صلاحیت کے بہتر نتائج حاصل کر سکیں،ٹرینر عدنان رفیق

ریاض (وسیم خان ) سعودی عرب میں انسٹیٹیوشن آف انجینئرز پاکستان سعودی عربین سینٹر کی جانب سے”لین سکس سگما ٹریننگ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی ٹی ایکسپرٹس اور انجینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ٹرینر عدنان رفیق کا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ کا مقصد پروفیشنلز کو کم وقت میں ”سرٹیفکیشن “کروانا ہے تاکہ وہ اپنی جاب اور بزنس میں ”سگما سکس“کے اصول اور طریقہ کار کو اپنا کر پیداواری صلاحیت کے بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔
انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ کے چیئرمین سید اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی سرٹیفیکیشن کرنا بہت ضروری ہے جس سے ان کی صلاحیت میں نکھار پیدا ہو اوروہ بزنس کو بہتر اور پروفیشنل انداز میں چلا سکیں۔
تقریب میں دیگر مقررین میں انجینئر میاں حامد ،انجینئر یوسف اسماعیل اور انجینئر فاروق اقبال نے بھی ایسی ٹریننگ کو نوجوانوں کے لیے قیمتی اثاثہ قرار دیا جو ان کی پروفیشنل صلاحیتوں میں بہتری لائیں مسابقتی مارکیٹ میں ان کو بہتر پوزیشن دلا سکیں۔حاضرین نے مارکیٹ کا ایک مقبول ٹریننگ کورس کروانے پر انسٹیٹیوشن کی کاوشوں کو سراہا اور ا?ئندہ اس طرح کے کورسز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

Pakistani Professionals in Saudi Arabia

Related Articles

Back to top button