پاکستان

”پاکستانیز فار بائیڈ ن نیشنل کونسل “ کا قیام ، اطہر ترمذی نیشنل ڈائریکٹر مقرر

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی جانب سے APPACکے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کو ”پاکستانیز فار بائیڈن نیشنل کونسل “ قائم کرنے کا کہا گیا

اطہر ترمذی جو کہ ”اے پی پیک “ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ہیں، کو پاکستانیز فار بائیڈن کونسل کا نیشنل ڈائریکٹر جبکہ ٹیکساس میں مقیم عائشہ کو کمیونی کیشن ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا
پاکستانیز فار بائیڈن کونسل، نومبر میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں امریکہ بھر میں بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں کانٹے دارمقابلہ ہوگا، جو بائیڈن کی کامیابی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گی

نیویارک ( خصوصی رپورٹ ) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی انتخابی مہم میں ”پاکستانیز فار بائیڈن نیشنل کونسل “ کے نام سے باقاعدہ طور پر ایک تنظیم قائم کر دی گئی ہے جو کہ نومبر میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی سپورٹ اور ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی جانب سے باقاعدہ طور پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ۔APPAC“ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سے پاکستانیز فار بائیڈن کونسل کے نیشنل ڈائریکٹر کی نامزدگی کی سفارش کی جائے ۔ ڈاکٹراعجاز احمد کی جانب سے ”اے پی پیک “ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی کو نامزد کیا گیا جس کے بعد بائیڈن انتخابی مہم کی جانب سے باقاعدہ طور پر اطہر ترمذی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
پاکستانیز فار بائیڈن ، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن کے دوران امریکہ بھر بالخصوص جن ریاستوں میں کانٹے دار مقابلہ ہے ، میں جو بائیڈن کی کامیابی اور ان کے حق میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی و امیگرنٹ کمیونٹیز کے ووٹس کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔
اطہر ترمذی کے علاوہ ٹیکساس میں مقیم عائشہ کو پاکستانیز فار بائیڈن کونسل کا کمیونی کیشن ڈائریکٹر ، امتیاز راہی کو نیشنل آو¿ٹ ریچ ڈائریکٹر اور محمد حیات کو نیشنل سٹریٹیجی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔اطہر ترمذی کا کہنا ہے کہ ان کی نامزدگی کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیز فار بائیڈن کونسل ، ایک پلیٹ فارم ہے جس پر پوری کمیونٹی کو جمع ہو کر تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن میں اپنا اجتماعی کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button