اوورسیز پاکستانیز

”پاسوو “ کی جانب سے بچوں میں سکول بیگ تقسیم

پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزیشن (PASWO) کی جانب سے سکول کھلنے سے قبل بچوں میں سکول بیگ اور سکول سپلائیز مفت تقسیم کی گئیں

عطیہ شہناز، راحیلہ اسلم ، سمیرا نور، صفیہ علی ، شاہین کھوکھر ، مسرت صدیقی اور صائمہ نور سمیت کی جانب سے صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹیز کے بچوں میں سکول بیگ اور سپلائیز تقسیم کی گئیں
PASWOکورونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار نیویارکرز کے ساتھ ہے،انکی مشکل وقت میں اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرےگی ،بیگ ٹو سکول پروگرام کا مقصد بھی یہی ہے ،عطیہ شہناز
”پاسوو“ کی جانب سے سکول بیگ کے ساتھ ساتھ ضرورت مند افراد میں حسب معمول اشیائے خوردو نوش بھی تقسیم کی گئیں، بروکلین سے تعلق رکھنے والی مقامی امریکی شخصیات کی بھی شرکت

نیویارک (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی خواتین کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن سکلڈ وومین آرگنائزیشن (PASWO) کی جانب سے نیویارک میں پبلک سکول کھلنے سے قبل بچوں میں سکول بیگ اور سکول سپلائیز مفت تقسیم کی گئیں ۔ اس سلسلے میں کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک) پر واقع راحیلہ بیوٹی پارلر کے سامنے خصوصی کیمپ لگایا گیا جہاں ”پاسوو“ کی عہدیداران عطیہ شہناز، راحیلہ اسلم ، سمیرا نور، صفیہ علی ، شاہین کھوکھر (روبی باجی) ، مسرت صدیقی اور صائمہ نور سمیت ان کی ساتھیوں کی جانب سے صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین کے گردو نواح میں بسنے والی دیگر کمیونٹیز کے بچوں میں سکول بیگ اور سپلائیز بالکل مفت تقسیم کی گئیں ۔
اس موقع پر بروکلین (نیویارک ) سے سٹی کونسل کے آئندہ سال میں ہونیوالے الیکشن کے امیدواران بھی خصوصی طور پر موجود تھے ۔ انہوں نے ”پاسوو“ کی ارکان کے ساتھ مل کر بچوں میں سکول بیگ اور سپلائیز تقسیم کیں ۔

Video

سکول بیگ اور سپلائی حاصل کرنے والے بچوں بالخصوص ان کے والدین کی جانب سے ”پاسوو“ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ حالات میں ایسے اقدام مددگار اور قابل ستائش ہیں ۔
واضح رہے کہ نیویارک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے مارچ میں بند ہونیوالے پبلک سکولز رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں کھل رہے ہیں اور بچے سکول واپس جانے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ ان سکولوں کے کھلنے کے ساتھ ہی نیویارک میں بچوں کے کے نئے تعلیمی سال کا بھی آغاز ہو جائے گا۔
”پاسوو“ کی پریذیڈنٹ عطیہ شہناز کا کہنا ہے کہ PASWOکورونا وائرس وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار نیویارکرز کے ساتھ ہے اور ان کی اس مشکل وقت میں اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرےگی ۔ بیگ ٹو سکول پروگرام کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے ۔
”پاسوو“ کی جانب سے سکول بیگ اور سپلائی کے ساتھ ساتھ مستحق و ضرورت مند افراد میں حسب معمول اشیائے خوردو نوش بھی تقسیم کی گئیں ۔ یہ اشیاءحاصل کرنے کے لئے بڑی تعدادمیں لوگ راحیلہ بیوٹی پارلر کے سامنے جمع ہو گئے جہاں ان میں اشیائے ضرورت تقسیم کی گئیں ۔

PASWO back to school

Related Articles

Back to top button