اوورسیز پاکستانیزخبریں

پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے تین ججوں پر بالواسطہ عدم اعتماد

ملک کی جمہوری جماعتوں کا اس وقت ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ بینچ چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ 3 شخص اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں، بلاول بھٹو زرداری

سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم مقدمے کی سماعت کا بائیکاٹ کریں گے اور حمزہ شہباز فریق نہیں بنیں گے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

اسللام آباد (اردو نیوز ) وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا اس وقت ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ بینچ چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ 3 شخص اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں۔
بلاول بھٹو کا اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف 3 شخص یہ فیصلہ کریں گے کہ یہ ملک جمہوری نظام کے تحت چلے گا، الیکٹڈ نظام کے مطابق چلے گا یا سلیکٹڈ نظام کے مطابق چلے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ تینشخص 1973 کے آئین پاکستان کو یک جنبش قلم تبدیل کردیں اور ہمیں اس کے لیے 30 سال جدوجہد کرنی پڑے، پھر قربانیاں دینی پڑھتی ہیں، قوم کو لاشیں اٹھانا پڑھتی ہیں، ہمارے کارکنوں کو تختہ دار پر چڑھنا پڑھتا ہے۔

مسلم لیگی رہنما و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکمراں اتحاد کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست سننے کے لیے سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم مقدمے کی سماعت کا بائیکاٹ کریں گے اور حمزہ شہباز فریق نہیں بنیں گے

PDM, Full Court

Related Articles

Back to top button