اوورسیز پاکستانیزخبریں

ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فل راموس کا ’اے پی پیک‘کے ہمراہ دورہ پاکستان

ڈپٹی سپیکر فل رامو س نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے اہم شہروں کا دورہ کیا ، اہم ملاقاتیں کیں اور چیمبر سمیت اہم اداروں کا دورہ کیا

لاہور (احسن ظہیر سے ) نیویارک سٹیٹ کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی فاؤنڈیشن ‘ ( APPAC) کے ہمراہ پاکستان کا اہم دورہ کیا ۔ اس دورے میں ڈپٹی سپیکر فل راموس کے ہمراہ اے پی پیک اور اے پی پیک فاؤنڈیشن کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، پریذیڈنٹ امتیاز راہی ، بورڈ ممبرز ڈاکٹر پرویز اقبال ،اسد چوہدری ، سعدئیہ طاہر،شاہد علی ، ڈاکٹر بشیر ، اطہر ترمذی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی سپیکر فل رامو س نے دورہ پاکستان کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کراچی کے دورے کئے اور ان شہروں میں اہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں ، پاکستان کے اہم کاروباری، تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ دورہ پاکستان کے دوران ڈپٹی سپیکر راموس نے نیویارک سٹیٹ اور پاکستانی عوام کے باہمی تعلقات کے فروغ اور دو طرفہ سرمائیہ کاری و کارو کے مواقع پر جائزہ لیا اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی ۔

فل راموس نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے پہلے ڈپٹی سپیکر ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کاد ورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ، نیویارک سٹیٹ، پنجاب اور سندھ کو جڑواں ریاست قرار دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ’امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر فل راموس کا دورہ پاکستان پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا ۔واضح رہے کہ فل راموس، لانگ آئی لینڈ ، نیویارک سے جس حلقہ سے گذشتہ کئی سالوں سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین منتخب ہورہے ہیں، وہاں پاکستانی کمیونٹی کی ایک خاصی تعداد آباد ہے ۔ سپیکر راموس کا پاکستانی امریکن کمیونٹی سے بھی گہرا تعلق ہے ۔

Related Articles

Back to top button