امیگریشن نیوز

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام سانحہ کار ساز کی برسی

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سمیت پارٹی شہداءکی قربانیوں کو خراج عقید ت پیش کیا گیا، چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی مشن کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عزم

خالد اعوان کی صدارت میں منعقدہ پیپلز پارٹی یو ایس اے کے اجلاس میں سانحہ کارساز کے شہداءسمیت پارٹی شہداءکی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

 

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام سانحہ کار سازکی برسی کے موقع پر ایک خصوصی تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان کی صدارت میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میںسابق صوبائی وزیر پنجاب چوہدری بدر الدین سمیت پی پی پی یو ایس اے کے اہم مرکزی و ریاستی عہدیداران ذوالفقار بسرا،، ظفر چٹھہ، راجہ اسد ،ڈاکٹرعظمی گل، ارم ملک ، شہباز علی جرسی، عذرا ڈار، عبدالرزاق، قیصر بھٹہ، عدنان ملک نیوجرسی،بابر خان، سید ریاض، فراز خان( واشنگٹن ڈی سی)، سید رضوان رضوی (نیوجرسی)،وجیش پرتاپ اورممتاز چنگ سمیت اہم پارٹی ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ راجہ اسد پرویز نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عظمیٰ گل نے ادا کئے ۔ اجلاس میں سانحہ کار ساز میں شہید ہونےو الے پارٹی کے جانثاروں سمیت محٹرمہ بے نظیر بھٹو شہید پارٹی کے شہداءکی اروح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

تعزیتی اجلاس میں کہا گیا کہ کار اسا ز سمیت پاکستان کی تاریخ کے ہر اہم موقع پر بھٹو خاندان سمیت پارٹی کے قائدین اور ساتھیوں نے جانوں کی قربانیوں پیش کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا ۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی یو ایس اے اور ریاستی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اٹھار ہ اکتوبر کو کارساز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سمیت پارٹی کے جاں نثاروں نے جس مثالی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چئیرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ویسے ہی کھڑے ہیں کہ جیسے اٹھارہ اکتوبر کو پارٹی کے جان نثاساتھی ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے تھے ۔
تعزتیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی یو ایس اے کے قائدین و عہدیداران کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز جمہوریت پر حملہ تھا ۔شہید بی بی نے جان دے دی لیکن جرات سے کھڑی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ایسے بھی شہداءہیں کہ جو کہ گڑھی خدا بخش میں دفن ہیں ، وہ نا معلوم ہیں لیکن وہ ہمارے ہیرو ہیں۔
مقررین کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کار ساز کے بعدشہید بی بی نے جس جذبے سے شہدا ءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا تھا، اس کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کار ساز میں جیالوں نے خون سے جمہوریت کی بنیادوں کو سیراب کیا اور جمہوریت کو مضبوط کیا۔
سابق صوبائی وزیر پنجاب چوہدری بدرالدین نے کہا کہ میں نے اٹھارہ اکتوبر کے قافلے میں موجود تھا۔ بی بی اپنی قربانی پیش کرکے پارٹی کے اصول کو ہائیہ تکمیل تک پہنچایا۔ جب تک بھٹو ازم مکمل نہیں ہو جاتا ، ہمیں اپنی جدوجہد کرتے رہنا ہوگا۔

آخر میں خالد اعوان نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کی مضبوطی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے پی پی پی کے مشن کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ ہم اپنے شہید قائدین اور ان کی لا زوال قربانیوں کو کبھی رائیگان جانے نہیں دیں گے ۔ خالد اعوان نے پارٹی کے شہداءکے لئے دعا کروائی اور سب کا شکرئیہ ادا کیا ۔

Benazir Bhutto, Saneha Karsaz, Urdu News New York

Related Articles

Back to top button