اوورسیز پاکستانیز

پیپلزپارٹی امریکہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی

دختر مشرق، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عوام اور پارٹی کارکنوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور رہیں گی، پیپلز پارٹی امریکہ

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13ویں برسی حسب روایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔آن لائن پلیٹ فارم زوم پر ہونیوالی تقریب کے انعقاد میں پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان اور نیویارک سٹیٹ کے صدر ظفر چٹھہ سمیت ان کے ساتھیوںنے کردارادا کیا ۔
پارٹی کے مقامی سینئر قائدین نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآان خوانی اور فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی، جمہوری، قومی و عالمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے و دیگر ریاستوں کے اہم عہدیداران سیمی اسد جنرل سیکرٹری،اعجاز فرخ چوہدری سر پرست اعلی، میاں بشارت سینئر نائب صدر، محمد سرور چوہدری چیف ایڈوائزر ، فقیر حسین نقوی چیف آرگنائزر امریکہ ساو¿تھ ونگ ، شوکت بھٹہ چیف آرگنائزر امریکہ نارتھ ، لطیف ڈالیا سیکرٹری انفارمیشن، مجیب الحسن ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن، ذولفقار بسرا نائب صدر پی پی پی یو ایس اے، ڈاکٹر جاوید منظور نائب صدر ، ناصر سلیم نائب صدر، راشد غزنوی نائب صدر، بابر چغتائی نائب صدر پی پی پی یو ایس اے، محمد مشتاق نائب صدر پی پی پی یو ایس اے، سلمان ظفر صدر ہومین رائٹ ونگ، لیاقت خان صدر یوتھ ونگ، پرویز رفیق صدر مینارٹی ونگ، ظفر چٹھہ صدر نیو یارک سٹیٹ، ملک علی اعوان صدر واشنگٹن ڈی سی، زاہدہ بھٹی صدر فلوریڈا، ملک یونس اعوان صدر کیلیفورنیا، سید محمد شہباز شاہ صدر نیو جرسی ،رانا افتخار احمد صدر جارجیا ، راجہ اسد پرویز جنرل سیکرٹری نیو یارک سٹیٹ، اختر گودارو جنرل سیکرٹری فلوریڈا ، رانا اورنگ زیب خاں جنرل سیکرٹری میری لینڈ، فریدہ خانم صدر وومین ونگ نیو یارک سٹیٹ، عذرہ ڈار صدر لونگ آئرلینڈ سٹی، ڈاکٹر فخرالدین جنرل سیکرٹری لانگ آئرلینڈ ، پیر ایاز سرحدی نائب صدر فلوریڈا، حبیب میمن سیکرٹری انفارمیشن نیو یارک سٹیٹ، راج راٹھور نائب صدر واشنگٹن ڈی سی، عمیر عزیز سیکرٹری یوتھ افیئر واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

VIDEO

مقررین نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں محترمہ کی پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمات کے لیے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور محترمہ کے لیے دعاے مغفرت بھی کی ۔صدر خالد اعوان نے کہا کہ آج کئی برس بیت جانے کے بعد بھی یقین ہی نہیں آتا کے محترمہ ہم سے جدا ہو گی ہیںسمیت دیگر نے برسی کی تقریب کے موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی آج بھی کارکنوں اور پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ ان کی حق و سچ کی سیاست ہمیشہ فاتح رہے گی اور سازشی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ پارٹی عہدیداران نے کہا کہ پاکستان میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کےلئے کی جانے والی جدوجہد کو حقیقی اور منطقی مقام تک پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں حقیقی معنوں میں جمہوریت ہو، وہاں پر کوئی سلیکٹڈ نہیں بلکہ ایک ڈیموکریٹ حکومت عوام کی نمائندہ بن کر اس ملک اور قوم کے معاملات میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کی جمہوریت اور بنیادوں کو اپنے خون کی قربانیوں سے مضبوط کیا ہے اور ہم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر عہد کرتے ہیں کہ ہم اس خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی عہدیداران نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کےلئے قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آمرانہ ادوار میں بھٹو خاندان کا قتل عام کیا گیا لیکن جمہوریت دشمن جان لے کے ظلم اور جبر کی سوچ سے بھٹو ازام کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ نظرئیہ حق و سچ پر قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسر اقتدار آئے گی اور ملک و قوم کی ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع کرے گی۔
چوہدری اعجاز فرخ، میاں بشارت ، ظفرچٹھہ، سیمی اسد، ذوالفقار بسرا، بابر چغتائی ، سرورچوہدری حبیب میمن ، عمیر عزیز ، فقیر نقوی ، فریدہ خان ، ملک یونس، ڈاکٹرمنظور جاوید ، راج راٹھور، ملک علی اعوان، سلمان ظفر ، عذرا ڈار، ڈاکٹر فخر الدین چوہدری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید جمہوریت کا مشن مکمل کریں گے ۔تقریب میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

PPP USA observes Benazir Bhtto death anniversary

Related Articles

Back to top button