امیگریشن نیوز

تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر خان مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سیاسی و سماجی قائدین نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی موت سے کمیونٹی ایک نہایت ہی وضع دار شخصیت اور خدمتگارسے محروم ہو گئی ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کے صدر ضمیر حسین خان کے انتقال نے تحریک انصاف ہی نہیںبلکہ پوری پاکستانی امریکن کمیونٹی کو سوگوار کر دیا ۔ضمیر خان جو کہ پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کے منتخب صدر تھے ، کے انتقال پر تحریک انصاف ہی نہیں بلکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سیاسی و سماجی قائدین نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی موت سے کمیونٹی ایک نہایت ہی وضع دار شخصیت اور خدمتگارسے محروم ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضمیر حسین خان چند ماہ قبل علیل ہوئے جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا ۔ دو بار لانگ آئی لینڈ کے ہسپتال میں زیر علاج رہے جہاں انہیں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ضمیر خان کو میمورئیل سیلون کیٹرنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتے سے زائد زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہے اور بالآخر گذشتہ ہفتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
ضمیر خان کی نماز جنازہ امام الخوئی سنٹر میں اد ا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ ضمیر خان کو سوموار کو واشنگٹن میمورئیل قبرستان لانگ آئی لینڈ میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کی رسم سوئم منگل کو امام الخوئی سنٹر میں ادا کی گئی ۔ ضمیر خان کے دوست احباب اور کمیونٹی قائدین نے سوگوار خاندان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

President PTI Zameer Khan late

Related Articles

Back to top button