اوورسیز پاکستانیز

وزیر اعظم بننے والے کو172ارکان کے ووٹ حاصل کرنا لازم

جب قومی اسمبلی کی تما م اور کل 342کا فیصلہ ہوجائیگا تو اس وقت وزیر اعظم کا الیکشن ہوگا جس کے لئے لازم ہے کہ کامیاب ہونےو الے کو کم از کم 342میں سے 172ارکان کی حمایت حاصل ہو

ایسی جماعتیں کہ جن کے پاس نمبر گیم میں ایسے ارکان موجود ہونگے کہ جو جدھرجائیں گے ، اسی طرف کا پلڑا بھاری ہو جائیگا، تو ان کی حیثیت فیصلہ کن ہو گی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان میں 25جولائی کو ہونیوالے الیکشن میں عوام آئندہ وزیر اعظم کا فیصلہ کریں گے۔ اس عہدے کے لئے تمام پارٹی میدان میں سرگرم عمل ہیں لیکن وزیر اعظم وہی بنے گا کہ جس کو قومی اسمبلی کی کل 342نشستوں میں سے کم از کم 172ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہو گی ۔
پاکستانی ووٹرز 25جولائی کو کل 272نشستوں کےلئے اپنے نمائندوں کو براہ راست منتخب کریں گے ۔براہ راست الیکشن کے بعد خواتین اور مذہبی اقلیتوں کی 70نشستوں کا فیصلہ پارٹیوں کو حاصل ہونے والی نشستوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے متناسب نمائندگی کے فیصلے پر ہوگا۔ یوں جب قومی اسمبلی کی تما م اور کل 342کا فیصلہ ہوجائیگا تو اس وقت وزیر اعظم کا الیکشن ہوگا جس کے لئے لازم ہے کہ کامیاب ہونےو الے کو کم از کم 342میں سے 172ارکان کی حمایت حاصل ہو ۔ یوں آئندہ وزیر اعظم کےلئے 172کا میجک نمبر بہت اہمیت کا حامل ہے ۔
الیکشن کے نتیجے میں اگر کوئی ایک پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کرتی تو پھر اس میجک نمبر کو یقینی بنانا کسی بھی جماعت کے لئے جاں جوکھوں کا کام ہوگا اور اس صورت میں ایسی جماعتیں کہ جن کے پاس نمبر گیم میں ایسے ارکان موجود ہونگے کہ جو جدھرجائیں گے ، اسی طرف کا پلڑا بھاری ہو جائیگا، تو ان کی حیثیت فیصلہ کن ہو گی ۔

پاکستان میں ہونیوالے مختلف سروے اور پولز درج ذیل ہیں جن میں ممکنہ نتائج کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا

Total Seats 272
Currency Market Associates (CMKA)
PTI = 107
PML-N = 79
PPP = 30
Others = 56T
opline
PTI = 85-95 seats
PML – N = 80-90 seats
PPP 35-40 seats
Others 47-72 seats
Pulse Consultants
PTI = 30 % or 82 seats
PML-N = 27% or 73 seats
PPP = 17 % or 46 seats
Others = 26% or 71 seats
Gallup Pakistan
PTI = 25% or 68 seats
PML-N = 26% or 71 seats
PPP = 16% or 44 seats
Others = 33% or 90 seats
Herald Magazine
PTI = 29% or 79 71 seats
PML-N = 25% or 68 seats
PPP = 20% or 54 seats
Others = 26% or 71 seats
Credit Suisse
PTI = 92 seats
PML-N = 73 seats
PPP = 34 seats
Others = 73 seats
Probability of Error 3%

Related Articles

Back to top button