پاکستان

نیویارک سمیت مختلف ائیرپورٹس سے روانگی سے پہلے سینکڑوں مسافروں کو بورڈنگ سے انکار

ائیر لائینز کے عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ ایسے تمام مسافر کہ جن کا کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ 72گھنٹوں سے پرانا ہے ، ان کی بورڈنگ نہیں ہو سکتی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سمیت مختلف امریکی شہروں کے ائیرپورٹس سے یکم اور دو فروی کو امارات ائیر لائینز کے ذریعے امریکہ سے روانہ ہونے والے مسافروں کو عین وقت پر بورڈنگ کی اجازت سے انکار کر دیا گیا ۔ یہ مسافر اپنی کنفرم ٹکٹ اور پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ جب ائیر پورٹ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے روانہ ہونے کےلئے ائیرپورٹس پہنچے توا نہیں ائیر لائینز کے عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ ایسے تمام مسافر کہ جن کا کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ 72گھنٹوں سے پرانا ہے ، ان کی بورڈنگ نہیں ہو سکتی کیونکہ یو اے ای حکومت کی جانب سے اب پی سی آر ٹیسٹ 92گھنٹوں سے کم کرکے 72گھنٹوں کے اندر اندر کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔ بورڈنگ سے انکار کئے جانے والے مسافروں نے ائیرپورٹ ٹرمینل پر احٹجاج بھی کیا اور کہا کہ انہیں پیشگی کوئی اطلاع نہیں کی گئی تو انہیں کہا گیا کہ حکومت یو اے ای اور ائیرلائینز کی جانب سے اطلاع جاری کر دی گئی ۔ بیشتر مسافروں کہنا تھا کہ انہیں کوئی براہ راست اطلا ع نہیں ملی ۔
نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ پر بھی بڑی تعداد میں پاکستان جانے والے مسافروں کو واپس آنا پڑا ۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 31جنوری 2021کے بعد دوبئی پہنچنے یا ٹرانزٹ میں بھی آنے والے تمام مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ 72گھنٹوں سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہئیے بصورت دیگر انہیں جہاز پر سوار نہیں کیا جائےگا۔یو اے ای حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے ملک کے شہر ی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔

۔ 31جنوری کے بعد یکم فروری کو نیویارک میں برف کے طوفان کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہو گئیں ، اگلے روز جب دو فروری کو مسافر ائیرپورٹ پہنچے تو جن کے ٹیسٹ72گھنٹوں سے پرانے تھے ، ان تمام کو ائیرلائینز نے سوارکرنے سے انکار کر دیا ۔
ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ امارات ائیرلائینز کی جانب سے مسافروں کو تو دور کی بات ہے ، انہیں بھی نئے تقاضے کے بارے میں اطلاع نہیں ملی ۔

UAE new requirement about Covid-19 PCR Test

Related Articles

Back to top button