اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف نیویارک کے خاور مسعود ملک کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی و دعا

چوہدری اسلم ڈھلوں کے وفات پانے والے بھائی ، عمران قاضی کی ہمشیرہ ، امجد نوازصدیقی کی والدہ ، جانی بشیر کے والد ، والدہ ، ساس ، راشد اسلام کی والدہ ،نوید وڑائچ کی صاحبزدی اور ضمیر حسین خان مرحوم کےلئے بھی دعا کی گئی

نیویارک (اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نیویارک سٹیٹ کے سینئر ایڈوائزر خاور مسعود ملک اور شہزاد مسعود ملک کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے نیویارک میں فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے کے دیگر ساتھیوں جن کے عزیز و اقارب بھی گذشتہ دنوں انتقال کر گئے ، کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے بھی فاتحہ خوانی و دعا کی گئی ۔ ان مرحومین میںچوہدری اسلم ڈھلوں کے وفات پانے والے بھائی ، عمران قاضی کی ہمشیرہ ، امجد نوازصدیقی کی والدہ ، جانی بشیر کے والد ، والدہ ، ساس ، راشد اسلام کی والدہ ، تحریک انصاف نیویارک کے صدر ضمیر حسین خان مرحوم سمیت دیگر مرحومین شامل تھے ۔

Khawar Masood Mali, PTI New York
تحریک انصاف نیویارک کے خاور مسعود ملک کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی و دعا

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے فاتحہ خوانی اور دعائیہ محفل کا اہتمام بذریعہ زوم کیا گیا ۔ امجد نواز صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ معروف دینی شخصیت مخدوم پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے خاور مسعود ملک کی والدہ ماجدہ سمیت دیگر مرحومین کے لئے خصوصی دعائے مغفرت کرواتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں ، گناہ کبیرہ و صغیرہ معاف فرمائین اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔مخدوم پیر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں والدین کے مقام و مرتبے اور ان کے انتقال کے بعد ان کی ارواح کو ایصال کئے جانے والے ثواب کی اہمیت بیان کی ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے نام پر کار خیر صدقہ جارئیہ ہے اور اس کا ثواب اللہ تعالیٰ کی بار گاہ اقدس سے ارواح کو پہنچتا ہے ۔
فاتحہ خوانی کی محفل میں معروف ثناءخوانان محمد اصغرچشتی اور عتیق قادری نے بار گاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا جبکہ محمد اصغرچشتی نے نعتیہ کلام کے ساتھ ساتھ والدین کے حوالے سے خصوصی کلام بھی پڑھا اور سماں باندھ دیا ۔
تعزیتی اجلاس و محفل امجد نوازصدیقی ، جانی بشیر، رانا جاوید، عمران قاضی ، شہزاد مسعود ملک ، چوہدری نوید وڑائچ ، طارق کجلا ، خورشید احمد بھلی، منیر کھٹانہ ، ضمیر احمد چوہدری ، پرویز ریاض ، مرزا خاور بیگ ، ایاز خان ، قیصر بھٹہ ، سردار عرفان اللّٰہ خان، مرزا ساجد بیگ ، راشد اسلام سمیت دیگر نے خطاب کیا اور سوگواران سے اظہارتعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔آمین
خاور مسعود ملک نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کو دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

 

Related Articles

Back to top button