اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف کے سینئر ساتھیوں کی امجد نواز اور مہر عاشق کی قیادت میں گرینڈ افطار پارٹی ، پارٹی رہنما سلیم سرور جوڑا کی خصوصی شرکت

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک اور میسا چیوسٹ کے سینئر ساتھیوں کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے تحریک انصاف گجرات کے معروف رہنما ، ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 31چوہدری سلیم سرور جوڑا کے اعزاز میں یہاں بڑا استقبالیہ دیا گیا جو کہ پارٹی کے ایک جلسہ عام میں تبدیل ہو گیا ۔ استقبالیہ کے اہتمام میں تحریک انصاف نیویارک اور میساجیوسٹ کے قائدین امجد نواز، مہر عاشق، ضیاءالحق اور زمان آفریدی سمیت ان کے ساتھیوں نے کردار ادا کیا ۔استقبالیہ میں گجرات سے ہی تعلق رکھنے والی معروف مذہبی شخصیت صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی کے علاوہ ،محمد اکر م، ندیم یوسف ، حسام شکیل ، مجاہد علی خان ، راجہ اشتیاق، چوہدری عبدالقیوم ، عمر فاروق، میاں آفتاب سعید پگانوالہ، سرور صابر، عبدالقدوس، ایاز بٹ ، مرزا صدیق بیگ، مرزا شفیق بیگ،مرزا ظہیر بیگ، لالہ شیر بیگ، ذاکر نسیم ، غلام فرید لنگڑیال،اختر چیمہ ، اصغر چشتی،سجاد بٹ،اختر جوندہ ، میاں آفتاب سعید پگانوالہ، ناصر اعوان، شیخ اشفاق، نوید گوندل ، عارف شیخ ، شہزاد وحید ، اور محمد حسین ایڈوکیٹ سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات و ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
نیویارک کے معروف ثناءخوانان محمد اصغر چشتی اور سجاد احمد بٹ نے سرور کونین حضرت محمد مصطفیﷺ کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔راجہ اشتیاق نے تلاوت قران مجید کی ۔
استقبالیہ سے خطاب کے دوران چوہدری سلیم سرور جوڑا نے میزبانان مہر محمد عاشق، امجد نواز،ضیاءالحق اور زمان آفریدی سمیت تحریک انصاف نیویارک کے ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں جو محبت اور پذیرائی ملی ، اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔ میں عمران خان کی وجہ سے سیاست کر رہا ہوں۔ پاکستان کی سیاست میں منافقت ¾ جھوٹ ¾دھوکہ دہی شامل ہے۔ مگر عمران خان21 سال سے ان لوگوں کا مقابلہ کر رہا ہے جو اس سے بہت چھوٹے ہیں۔ عمران خان نے وہ کچھ کر دکھایا ہے جو لیڈراقتدار میں رہ کر نہیں سکے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوںکو عمران خان سے کوئی لالچ نہیں ¾ وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور عمران کا ساتھ دے رہے ہیں ¾ اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف (ایگل ) نیویارک کے رہنما امجد نواز نے کہا کہ پاکستان اللہ اور اس کی رسول کریم ﷺ کے فضل و کرم سے ماہ رمضان میں معرض وجود میں آیااور قائد اعظم محمد علی جناح نے اللہ اور رسول کے احکامات کی روشنی میں جدوجہد کرتے ہوئے برصغیر مسلمانوں کی آزادی کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ وطن کی خدمت کرنا عین عبادت ہے ۔یہی فریضہ ہمارا لیڈر عمران خان سر انجام دے رہا ہے ۔ان کی بصیرت اور سمت بالکل واضح ہے ۔وہ اپنی ہر بات میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم کے احکامات کے مطابق زندگی اور ریاست کو چلانے کا بات کرتے ہیں ۔ یہ پاکستان قائم و دائم رہنے لئے بنا ہے ۔جو بھی اس سے وفا کرے گا ،وہ با عز ت و با وقار ٹہرے گااور جفا و بدیانتی کرنے والوں کا انجام پوری دنیا کے سامنے ہے ۔امجد نواز نے کہا کہ آنیوالا وقت حق و سچ کا وقت ہے ۔پاکستان میں انشاءاللہ عمران خان کی قیاد ت میں تحریک انصاف کا دورآنے والاہے جو ملک کو ان منزلوں تک پہنچائے گی کہ جس کا یہ منتظر ہے ۔
تحریک انصاف نیویارک کے ارشد خان نے کہا کہ ہم دل و جان سے تحریک انصا ف کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں ہم نیویارک سے امجد نواز کی قیادت میں عمران خان کی کامیابی میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔
تحریک انصاف نیویارک کےمحمد اکرم اعوان نے کہا کہ ہم نے 2013کے الیکشن میں بھی بھرپور کردار ادا کیا تھا اور امجد نواز کی قیادت میں امریکہ سے خصوصی انصاف فلائٹ بھی لیکر گئے تھے جنہوں نے پاکستان جا کر الیکشن میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ہم نے تحریک انصاف (ایگل) نیویارک کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ سب سے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے ۔وہ رکنیت سازی ہو یا فنڈ ریزنگ ہو ۔ہم کبھی کسی کام میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔آئندہ بھی اپنے مشن پر ڈٹے رہیں گے ۔
تحریک انصاف میسا چیوسٹ کے رہنما مہر عاشق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کہتی تھی کہ روک سکو تو روکو، اب ان سے کہتے ہیں عمران خان وزیر اعظم بن رہا ہے ، روک سکو تو روکو، تحریک انصاف کی حکومت بن رہی ہے ، روک سکو تو روکو،ملک چوروں کے ہاتھوں سے نکل کر دیانتداروں کے ہاتھوں میں جا رہا ہے ، روک سکو تو روکو۔ انہوں نے کہا کہ امجد نواز کی قیاد ت میں یو ایس اے میں اسی طریقے سے جدوجہد جاری رہے گی ، روک سکو تو روکو۔مہر عاشق نے کہا کہ سلیم سرور جوڑا کو اپنی مکمل حمایت اور تائید کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔انشاءاللہ وہ کامیاب ہونگے ۔
یوتھ ونگ کی جانب سے راجہ حسام شکیل نے بھی خطاب کیا ۔
مولانا سعید احمد شاہ گجراتی نے ماہ رمضان المبارک کی فضیلت و برکات کے بارے میں خطاب کیا ۔

Related Articles

Back to top button