اوورسیز پاکستانیز

سردار نصر اللہ کے کزن اور کمیونٹی کی معروف شخصیت شیخ سلیم اعجاز انتقال کر گئے

شیخ سلیم اعجاز کی نماز جنازہ آج 29مئی بروز منگل بعد از نماز مغرب ویسٹ بری اسلامک سنٹر ، لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں ادا کی جائے گی

نیویارک (اردو نیوز ) کونسل مسلم لیگ کے صدر ،کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت سردار نصر اللہ کے کزن ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت ، سابق امیدوار سٹی کمپٹرولر نیویارک شیخ سلیم اعجاز منگل کی صبح انتقال کر گئے ہیں ۔ وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
شیخ سلیم اعجاز کی نماز جنازہ آج 29مئی بروز منگل بعد از نماز مغرب ویسٹ بری اسلامک سنٹر ، لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں ادا کی جائے گی تاہم ان کے جسد خاکی کو بدھ 30مئی کو صبح نو بجے واشنگٹن میمورئیل قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
سوگوار خاندان کی جانب سے دوست احباب اور کمیونٹی ارکان سے شیخ سلیم اعجاز مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔ شیخ سلیم اعجاز ، سردار نصر اللہ کے پھوپھی زاد بھائی تھے ۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سردار نصر اللہ اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی منزلیں آسان فرمائیں ۔
مزید معلوما ت کےلئے سردار نصر اللہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔۔
(516-937-8492)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button