پاکستان

گوجرانوالہ :میاں طارق کے سپورٹرز کا عمران خان کی کال پر قرآن کریم کی حرمت کے حق میں مظاہرہ

میاں طارق محمود (سابق ایم این اے ) کے سپورٹرز ، ووٹرز اور ورکرز کا عمران خان کی کال پر گوجرانوالہ میں قرآن کریم کی حرمت کے حق میں بھرپور مظاہرہ

قرآن کریم کی حرمت کے حق میں مظاہرے کے دوران میاں طارق محمود کے سات سپورٹرز اور ورکرز کو حکومتی احکامات پر مقامی پولیس کی گرفتاری کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، میاں بشارت
شریف خاندان کی فسطائی حکومت جو مرضی کر لے، عمران خان کا ساتھ نہیںچھوڑیں گے ، آج محترمہ بے نظیر بھٹو شہید زندہ ہوتی تو موجودہ اتحادی حکمرانوں کے منہ پہ تھو تھو کرتیں، میاں بشارت کا گرفتاریوں پر شدید ردعمل عمل

 

Mian Basharat, PPP USA
Mian Basharat, PPP USA

گوجرانولہ (اردونیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر آٹھ جولائی کو ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین اور ارکان نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف اور قرآن کریم کی حرمت کے حق میں پر امن مظاہرہ کیا ۔ اس مظاہرے کی کال پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ، سابق رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اور ان کے ساتھیوں نے دی تھی۔

مظاہرے میں میاں طارق محمود کے سپورٹرز، ووٹرز اورساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرے نے اپنے ہاتھوں میں قرآن کریم کی حرمت کے حق میں بھی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

میاں طارق محمود کے بھائی میاں بشارت کا کہنا ہے کہ نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ قرآن کریم کی حرمت کے حق میں ہونےوالے مظاہرے کے دوران بھی پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی فسطائی اتحادی حکومت نے میاں طارق محمود کے سات سپورٹرز کو گرفتار کر لیا ۔ ہم ان گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

میاں بشارت محمود کا مزید کہنا ہے کہ آج اگر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید زندہ ہوتیں توموجودہ فسطائیت پسند حکمرانوں پر تھو تھو کرتیں ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں حکومت اور ان کے آلہ کاروں نے جو بھی کرنا ہے ، کر لیں ، میاں طارق محمود اور ان کا خاندان اور سپورٹرز اور ووٹرز عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ہم حق ، سچ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

میاں بشار ت نے اپنے بیان میں بھی سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ سمیت آزادی اظہار کے چیمپئین اس دہشت گردی کا نوٹس لے ۔ یہ آزادی اظہار نہیں بلکہ دنیا میں شر اور بے امنی پھیلانے کی مذموم سازش ہے ۔ ایسے سازشیوں کے خلاف اقوام عالم خاموشی اختیار نہ کرے ورنہ ان کی ساکھ پر دنیا کو اعتماد نہیں رہے گا۔

 

Quran Ke Hurmat kay Haq main PTI ka Gujranwala Me Muzahira, Mian Tarq Mahmdood Ex MNA, PTI
Quran Ke Hurmat kay Haq main PTI ka Gujranwala Me Muzahira, Mian Tarq Mahmdood Ex MNA, PTI

Related Articles

Back to top button