اوورسیز پاکستانیز

پی ٹی آئی امریکہ نے دوہری شہریت کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام شروع کر دیا

شاہد رانجھا کی قیادت میں ”دوہری شہریت حقوق“ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، امجد نواز

نیویارک (اردونیوز ) پی ٹی آئی امریکہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے دوہری شہریت کے حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر تے ہوئے ’دوہری شہریت حقوق ‘ کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی یو ایس اے کے صدر امجد نواز کی ہدایات پر جنرل سیکرٹری ربانی اخون زادہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی نیویارک کے جنرل سیکرٹری شاہد رضا رانجھا کی اس کمیونٹی کے سربراہ ہوںگے ۔ کمیٹی کا مقصد آئین پاکستان میں ایسی ترمیم لانے کی کوشش کو یقینی بنانا ہے کہ جس کے بعد بیرون ممالک میں مقیم ایسے تمام پاکستانی کہ جو دوہری شہریت رکھتے ہوں ، وہ اپنی دوہری شہریت ترک کئے بغیر ، پارلیمان کے رکن منتخب ہو سکیں اور الیکشن لڑ سکیں ۔

Amjad Nawaz, Ghulam Rabbani Akhunzada
Amjad Nawaz, Ghulam Rabbani Akhunzada

واضح رہے کہ اس وقت اس سلسلے میں آئین میں 26ویں ترمیم کا بل تیار ہے جس کی شق نمبر (سی ) (ون ) (63) کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی اسمبلیوں کا الیکشن تو لڑ سکتے ہیں لیکن منتخب ہونے کی صورت میں انہیں حلف لینے سے قبل اپنی دوہری شہریت ترک کرنا ہوگی۔
پی ٹی آئی امریکہ کی قیادت اس کمیٹی کے ذریعہ یہ کوشش کرے گی کہ آئین میں 26ویں ترمیم کے اس بل میں یہ اجازت شامل کی جائے کہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر منتخب ہونے کی صورت میں دوہری شہریت ترک کرنے کی شرط نہ رکھی جائے ۔
پی ٹی آئی یو ایس اے کے صدر امجد نواز کا کہنا ہے کہ شاہد رضا رانجھا ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات اور مسائل اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کو مل کر حل کرنے اور کروانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام صرف پی ٹی آئی کےلئے ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے لئے بھی ہے ۔ اس لئے اس کام میں تمام سیاسی ساتھیوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئیے ۔

PTI USA forms Dula Nationality Rights Committee

Related Articles

Back to top button