رانا اشفاق کی شہریا ر علی کی الیکشن میں تائید و حمایت کا اعلان
Rana Ashfaq Endorses Sheharyar Ali for Legislator Race from Nassau County, NY, Backed by RANA Members
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیت اور راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (RANA) کے چئیرمین رانا محمد اشفاق نے نیویارک کی ناسا کاؤنٹی ( لانگ آئی لینڈ ) سے لیجسلیٹر کا الیکشن لڑنے والے شہریار علی کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رانا محمد اشفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن کے تمام ارکان اور ان کے عزیز و اقارب، نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں شہر یار علی کو ووٹ کریں گے اور ان کی انتخابی مہم کے لئے بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
رانا محمد اشفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی سمیت امیگرنٹ کمیونٹی کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی ، اب منتخب ایوانوں میں اپنی نمائندگی خود کرے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریار علی نے مختصر عرصے میں اپنی قیادت اور صلاحیتوں کو لوہا منوایا ۔ کمیونٹی کو جواں سال قیادت کا دست و بازو بن کر ان کی کامیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔
رانا محمد اشفاق نے شہریار علی کے والد چوہدری اکرم رحمانیہ کو ناسا کاؤنٹی کی ایشین امریکن ایڈوائزی کونسل کا چئیرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں شہریار علی کی کامیابی کے لئے ان کے شانہ بشانہ ساتھ ہونگے ۔
رانا اشفاق نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ نومبر میں ہونےوالے الیکشن میں شہریار علی کو ووٹ دیں اور ان کی انتخابی مہم میں بھی دل کھول کر فنڈز دیں ۔
Rana Ashfaq Endorses Sheharyar Ali for Legislator Race from Nassau County, NY, Backed by RANA Members



