اوورسیز پاکستانیز

راجہ ساجد بروکلین میلہ 2022کےچئیرمین منتخب،14اگست کو یوم پاکستان کی تیاریاں شروع

نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر بروکلین میلے منعقد ہوگا، پاکستانی امریکن یوم آزادی منائیں گے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی حسب روایت اس سال بھی وطن عزیز پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائے گی ۔ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں حسب روایت ”بروکلین میلہ “ کے نام پر یوم آزادی پاکستان کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ہزاروں ارکان شریک ہو کر سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے اور یوم آزادی پاکستان روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے۔

پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین کا اہم اجلاس گذشتہ ہفتے یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت راجہ ساجد کو ایک بار پھر بروکلین میلہ 2022کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں جاوید خان ، عزیز بٹ ، چوہدری پرویز اختر ، محمد رضوی ، رانا سعید ، رانا اخلاق، راجہ آزاد گل ، رضوان گلی اور بابر بٹ سمیت دیگر کمیونٹی قائدین نے شرکت کی ۔

پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین کی جانب سے راجہ ساجد کو بروکلین میلہ 2022کا ایک با ر پھر چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے 75ویںیوم آزادی کے حوالے سے اس سال یوم آزادی پاکستان پہلے سے بھی زیادہ بڑ ے اور عظیم الشان طریقے سے منایا جائیگا۔

راجہ ساجد نے پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن آف کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ وطن سے ہزاروں میل دور بسنے والے پاکستانی 14اگست کو کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر بروکلین میلہ کی صورت میں یوم آزادی پاکستان عظیم الشان طریقے سے منائیں گے ۔انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ بروکلین میلے کو کامیاب و کامران بنانے کے لئے میلہ کمیٹی کو ہر ممکن طریقے سے سپورٹ کریں ۔

Raja Sajid, Brooklyn Mela, Pakistan Independence Day, Urdu News, Urdu Khabrain

,

 

Related Articles

Back to top button