خبریں

رانا اشفاق کی نامزد پاکستانی امریکن فیڈرل جج زاہد قریشی کو مبارکباد

پوری کمیونٹی اور اپنی تنظیم کی جانب سے جج زاہد قریشی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ہماری کمیونٹی اور آنیوالی نسلوں کے لئے ایک رول ماڈل بن گئے ہیں

اسلام آباد(اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت اور کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم راجپوت ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (PANA) کے پریذیڈنٹ رانا محمد اشفاق نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے نزمد کئے جانیوالے پہلے پاکستانی و مسلم امریکن جج زاہد قریشی کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یو ایس سینٹ کی جانب سے جج زاہد قریشی کی تقرری کی توثیق بھی جلد ہو جائے گی جس کے بعد فیڈرل بنچ پر بیٹھنے والے زاہد قریشی پہلے پاکستانی اور مسلم امریکن جج ہوں گے ۔
رانا اشفاق نے کہا کہ ہم پوری کمیونٹی اور اپنی تنظیم کی جانب سے جج زاہد قریشی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ہماری کمیونٹی اور آنیوالی نسلوں کے لئے ایک رول ماڈل بن گئے ہیں ۔ہم ان کی کامیابیوں کے لئے دعا گو رہیں گے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقیاں عطاءفرمائیں ۔ رانا محمد اشفاق نے صدر جو بائیڈن کا بھی شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے پہلے پاکستانی امریکن جج کو فیڈرل جج نامزد کیا ہے ۔

 

Rana Ashfaq, Judge Zahid Qureshi

Related Articles

Back to top button