اوورسیز پاکستانیز

سانحہ گل پلازہ کراچی ، PACOLIکے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس، شہداءکےلئے فاتحہ خوانی

پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سانحہ گل پلازہ کراچی پر گہرے دکھ ، تعزیت اور غصے کا اظہار ، شہداءکی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا جبکہ لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

سانحہ گل پلازہ کے سلسلے میں تعزیتی اجلاس ،جس کے انعقاد میں پاکولی کے چئیرمین و بانی بشیر قمر، صدر عتیق قادری ، سینئر نائب صدر صفدر ہمایوں قریشی ، سیکرٹری جنرل شاہد رانجھا سمیت دیگر نے کردار ادا کیا
تعزیتی اجلاس میں سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، پاکستان قونصلیٹ کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی عبدالطیف ، ناسا کاو¿نٹی کے عون نقوی سمیت پاکولی کے عہدیداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
تعزیتی اجلاس سے عتیق قادری ، ہمایوں صفدر قریشی ، شاہد رانجھا، سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، عبدالطیف، عون نقوی ، تسنیم قمر، عذرا ڈار، روبینہ اکبر، شگفتہ خان ، فیصل محمود ، معوذ صدیقی ، مجید بابر، کا خطاب، دعائیہ تقریب میں شمعین روشن کرکے شہداءکو یاد بھی کیا گیا

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک نے سانحہ گل پلازہ کراچی پر گہرے دکھ ، تعزیت اور غصے کا اظہار کیا ہے ، شہداءکی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا جبکہ لواحقین اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر شمعین روش کرکے شہداءکو یاد بھی کیا گیا ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”پاکولی“ کے زیر اہتمام نیویارک میں سانحہ گل پلازہ کے سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کے انعقاد میں پاکولی کے چئیرمین و بانی بشیر قمر، صدر عتیق قادری ، سینئر نائب صدر صفدر ہمایوں قریشی ، سیکرٹری جنرل شاہد رانجھا سمیت دیگر نے کردار ادا کیا ۔ تعزیتی تقریب میں معروف سکالر سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، پاکستان قونصلیٹ کے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی عبدالطیف ، ناسا کاو¿نٹی کے عون نقوی اور عذرا ڈارسمیت پاکولی کے عہدیداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب میں نظامت کے فرائض شاہد رانجھا نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر پاکولی سمیت پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے اور شہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ پاکولی کے صدر عتیق قادری ، سینئر نائب صدر صفدر ہمایوں قریشی ، کمپٹرولر تسنیم قمرسمیت دگر عہدیداران روبینہ اکبر، شگفتہ خان، آدم اعظم اورفیصل محمودکا کہنا تھا کہ گل پلازہ کراچی میں ایک المناک اور افسوسناک سانحہ ہوا جس پر امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے ۔
سینئر صحافیوں معوذ صدیقی اور مجید بابر کے علاوہ ناسا کاو¿نٹی کے ایشین امریکن افئیرز کے ڈائریکٹر عون نقوی کی جانب سے بھی سانحہ گل پلازہ پر لواحقین اور متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔
پاکستان قونصلیٹ کے کمیونٹی افئیرز اتاشی عبدالطیف کا کہنا تھا کہ ’پاکولی ‘ جیسی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کا ہم وطنو کے دکھ درد میں شریک ہونے کا جذبہ قابل قدر ہے ۔ معرو ف اسلامک سکالر سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے ’پاکولی ‘ تنظیم کو سانحہ گل پلازہ پر اظہار یکجہتی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سے ہزاروں میل دور منعقد ہونیوالا یہ اجلاس پیغام دے رہا ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی سوگواران کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
تقریب کے آخر میں سید تصور الحسن شاہ گیلانی کی جانب سے سانحہ گل پلازہ کے شہداءکے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ دعا کروائی گئی کہ اور کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائیں اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button