خبریں

نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار رے میگوائر کا دورہ مکی مسجد

نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار رے میگوائر نے نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سینکڑوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہیں اپنی انتخابی ترجیحات اور پالیسیوں سے آگاہ کیا

مسٹر رے میگوائر اپنے ساتھیوں رشیدہ اور کاشف حسن کے ساتھ مکی مسجد پہنچے ۔ وہ کچھ دیر مکی مسجد کے سامنے موجود رہے جہاں انہوں نے نماز جمعہ کے لئے آنے والے نمازیوں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان سے ہاتھ ملائے ، انہیں اپنا تعارف کروایا اور 22جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں فرسٹ چوائس کے طور پر ووٹ ڈالنے کے لئے کہا
مسٹر رے میگوائر کا کہنا تھا کہ وہ مئیر منتخب ہونے کے بعد تمام نیویارکرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ نیویارک سٹی میں سب کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے یکساں مواقع دستیاب ہوں اور سب ان مواقع سے مستفید بھی ہوں۔
مسلم امریکن کمیونٹی توقع رکھے کہ جب میں مئیر منتخب ہوں گا تو نیویارک سٹی کی تعمیر و ترقی میں مسلم کمیونٹی سمیت سب شامل ہوں گے ۔ ہم سب ترقی کریں گے تو نیویارک ترقی کرے گا ۔ یہی میرا پروگرام ، پالیسی اور ترجیح ہو گی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار رے میگوائر نے گذشتہ جمعہ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین میںواقع پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی مکی مسجد کا دورہ کیا اور نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سینکڑوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران انہیں اپنی انتخابی ترجیحات اور پالیسیوں سے آگاہ کیا۔
مسٹر رے میگوائر اپنے ساتھیوں رشیدہ اور کاشف حسن کے ساتھ مکی مسجد پہنچے ۔ وہ کچھ دیر مکی مسجد کے سامنے موجود رہے جہاں انہوں نے نماز جمعہ کے لئے آنے والے نمازیوں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان سے ہاتھ ملائے ، انہیں اپنا تعارف کروایا اور 22جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں فرسٹ چوائس کے طور پر ووٹ ڈالنے کے لئے کہا ۔بعد ازاں مسٹر رے میگوائر مکی مسجد گئے جہاں عزیز بٹ نے ان کا تعارف کروایا ور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کی دعوت دی ۔
مسٹر رے میگوائر نے سب سے پہلے مکی مسجد کے انتقال کر جانے والے امام قاری عبدالرشید مرحوم کی وفات پر پاکستانی امریکن کمیونٹی سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے مکی مسجد میں موجود قاری عبدالرشید مرحوم کے صاحبزادے قاری اسامہ احمد سے بھی ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔
بعد ازاں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر رے میگوائر کا کہنا تھا کہ وہ مئیر منتخب ہونے کے بعد تمام نیویارکرز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ نیویارک سٹی میں سب کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے یکساں مواقع دستیاب ہوں اور سب ان مواقع سے مستفید بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی روایتی سیاستدان نہیں ۔ میرا مسلم امریکن کمیونٹی سے دیرینہ تعلق رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم امریکن کمیونٹی توقع رکھے کہ جب میں مئیر منتخب ہوں گا تو نیویارک سٹی کی تعمیر و ترقی میں مسلم کمیونٹی سمیت سب شامل ہوں گے ۔ ہم سب ترقی کریں گے تو نیویارک ترقی کرے گا ۔ یہی میرا پروگرام ، پالیسی اور ترجیح ہو گی۔
مسٹر رے میگوائر کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں ، ان کے لئے کھڑا رہونگا۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی کی معیشت کو کورونا وائرس وباکے بعد فوری بحالی کی ضرورت ہے اور میرے پاس اہلیت اور تجربہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے ہیں اور اپنے بچوں کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کو یقینی بنانا ہے ۔ تبھی جا کر ہم ترقی کریں گے ۔انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے کہا کہ وہ 22جون کو ہونیوالے پرائمری الیکشن میں انہیں مئیر کے الیکشن میں اپنی فرسٹ چوائس کے طور پر ووٹ کریں۔

Related Articles

Back to top button