اوورسیز پاکستانیزخبریں

امریکہ نے چوری ہونیوالی کروڑوں ڈالرز کی نوادرات پاکستان کے حوالے کر دیں

HSI New York Investigation Leads to Repatriation of 133 Artifacts to Pakistan

امریکا نے13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے چوری شدہ 133 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ اس ضمن میں نیویارک میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں برآمد شدہ بعض نوادرات کی نمائش بھی کی گئی

نیویارک(خصوصی رپورٹ ) امریکا نے13 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے چوری شدہ 133 قدیم نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔ اس ضمن میں نیویارک میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں برآمد شدہ بعض نوادرات کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے حکومت پاکستان کی جانب سے نوادرات وصول کیے، انہوں نے ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر ، اس کے نوادرات کے سمگلنگ یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا پاکستان کے چوری شدہ ثقافتی خزانے کی برامد کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ یہ نوادرات پاکستان بھر کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔ قونصل جنرل نے مین ہٹن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، میتھیو بوگڈانوس کے ساتھ ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے، جو نوادرات کی سمگلنگ یونٹ کے سربراہ ہیں تاکہ برامد کیے گئے نوادرات پاکستان کو واپس بھیج سکیں۔ بوگڈانوس نے کہا کہ وہ پاکستان کو عظیم پاکستانی ورثے کے نمونوں کو واپس کرنے پر بہت خوش ہیں جن کی تہذیب 5000 سال پرانی ہے۔

HSI New York Investigation Leads to Repatriation of 133 Artifacts to Pakistan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button