خبریںپاکستان

لانگ آئی لینڈ(نیویارک) میں ریپبلکن آگئے

نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی سفک کاؤنٹی میں بروس بلیک مین نے کاؤنٹی ایگزیکٹو جبکہ این ڈونولی نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کا عہدہ سنبھال لی

سفک کاؤنٹی میں ڈسٹرکٹ اٹارنی رے ٹئیرنی بھی عہدے پر براجمان ہوگئے ، ریپبلکن کی اگلی نظر کاؤنٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلون کی سیٹ پر ہے

نیویارک (اردونیوز) نیویارک سٹی کے نواح میں واقع لانگ آئی لینڈ کی دو اہم اور بڑی کاؤنٹیز میں اہم عہدوں پر ریپبلکن براجمان ہو گئے ہیں ۔ یوں نیویارک سٹیٹ جو کہ ڈیموکریٹ کا ایک اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے ، کے وسط میں ریپبلکن اپنی سیاسی جگہ بنا رہے ہیں ۔ لانگ آئی لینڈ کی سفک کاو¿نٹی کے دونوں اہم عہدے کاؤنٹی ایگزیکٹو اور ڈسٹرکٹ اٹارنی ، ریپبلکن نے حاصل کر لئے ہیں ۔
بروس بلیک مین ، ناسا کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو جبکہ این ڈانوولی ، ڈسٹرکٹ اٹارنی بن گئی ہیں ۔
دوسری جانب سفک کاؤنٹی میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کا اہم عہدہ ریپبلکن رے ٹئیرنی نے سنبھال لیا ہے ۔ ریپبلکن قیادت کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال نیویارک سٹیٹ میں ہونیوالے کانگریشنل مڈ ٹرم الیکشن میں بھی اہم سیٹوں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں ۔ سفک کاؤنٹی سے ڈیموکریٹک کانگریس مین ٹام شوازی ، نیویارک سٹیٹ کے گورنر کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی خالی نشست پر بھی اس سال کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے ۔

Related Articles

Back to top button