خبریں

سینیٹر چارلس شومر کی کمیونٹیز کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس

کانفرنس کا اہتمام نیویارک اسسٹنٹ سپیکر فل راموس نے کیا، سینیٹر شومر نے کمیونٹیزکے مسائل سنے اور انکے ہر ممکن حل کی یقین دہانی کروائی، پاکستانی کمیونٹی سے راجہ حسن اور سعید حسن کی شرکت

نیویارک (اردونیوز )ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور یو ایس سینٹ میں اکثریتی لیڈر سینیٹر چارلس شومر نے یہاں لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کی جس میں لنگ آئی لینڈ ، نیویارک میں بسنے والی مختلف کمیونٹیز کے اہم و نمائندہ قائدین اور ارکان نے شرکت کی ۔ اس راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا مقصد کمیونٹیز کے مسائل اور اہم معاملات کو جاننا اور ان کے حل کو یقینی بنانا تھا۔ راو¿نڈ ٹیبل میٹنگ کے انعقاد میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے اسسٹنٹ سپیکر فل راموس نے کلیدی کردار ادا کیا۔ میٹنگ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندگی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت راجہ حسن احمداور PACEکے پریذیڈنٹ سعید حسن نے کی ۔
سینیٹر چارلس شومر نے میٹنگ میں شریک کمیونٹی قائدین سے کمیونٹی کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے حل کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ اور یو ایس کانگریس میںڈیموکریٹک قیادت عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مکمل اور بھرپور بحالی کےلئے اقدام کئے جا رہے ہیں ، امریکہ بھر میں موجود تمام اہل افراد کو کورونا سے بچانے کے لئے ویکسین زیادہ سے زیادہ تعداد میں لگانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ سینیٹرشومر نے امدادی چیک سمیت دیگر امور کے بارے میں بھی شرکاءسے ان کی آراءمعلوم کی ۔
میٹنگ میں شریک پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک نمائندہ شخصیت راجہ حسن احمد نے سینیٹر شومر سے کہا کہ چائلڈ ٹیکس کریڈٹ ، سٹوڈنٹس لون سمیت دیگر امور پر کمیونٹیز کی مدد کے لئے وہ جو کام کررہے ہیں ، وہ قابل ستائش ہیں ۔راجہ حسن احمد نے اسمبلی مین فل راموس کا بھی سینٹ میں اکثریتی لیڈر سینیٹر چارلس شومر کی کمیونٹی قائدین و ارکان سے راؤنڈ ٹیبل کے اہتمام پر شکرئیہ اداکیا ۔ انہوں نے کہا کہ فل راموس ، حقیقی معنوں میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں ہر کمیونٹی کی بلا امتیاز مدد اور خدمات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جنہیں امیگرنٹ کمیونٹیز نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ۔
راجہ حسن احمد نے کمیونٹی قائدین سے کہا کہ ہمیں سینیتر چارلس شومر اور فل راموس جیسے منتخب قائدین کے ساتھ ملکر اور تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے کمیونٹیز کے مسائل کے حل کو یقینی بنانا ہے ۔

Related Articles

Back to top button