صحافی محسن ظہیر کے لئے اعلیٰ صحافتی ایورڈ؛ مسلسل تیسرے سال بہترین رپورٹر قرار
نیویارک؛ خصوصی رپورٹ؛ امریکہ کئ ایتھنک میڈیا میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں کو اپیز ایوارڈ جو کہ نیویارک میں ایتھنک میڈیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے، کی خصوصی تقریب سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے جنرلزم سکول میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے صحافی، ہفتت روزہ صدائے پاکستان کے ایڈیٹر اور امریکہ میں پہلے انٹر نیٹ نیوز پیپر کے بانی محسن ظہیر کو صحافت کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی اور بہترین رپورٹر کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ وصول کرنے والے محسن ظہیر واحد پاکستانی امریکن تھے ۔ اس تقریب میں مختلف کیٹیگریز میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے اہم صحافیوں کو بھی ایوارڈز پیش کئے گئے ۔ محسن ظہیر اور پولش رپورٹر ایواکو آڈیو رپورٹنگ کے شعبے میں امریکہ میں کبوتر بازی کے متعلق فیٹ ان ٹو ورلڈز کے لئے لکھی گئی ان کی رپورٹ پر ایوارڈ پیش کیا گیا