امیگریشن نیوزپاکستان

مجھے امریکہ کا ویزہ دلوا دو، کونی آئی لینڈ ہسپتال میں شدید علیل و بے بس پاکستانی مریض سلمان ممتاز کی ماں کلثوم اختر کی فریاد

کونی آئی لینڈ ہسپتال میں گذشتہ دس ماہ سے کومے کی حالت میں موجود 34سالہ جواں سال پاکستانی سلمان ممتاز کے بارے میں اہم معلومات سامنے آگئی ہیں

سلمان ممتاز کی والدہ کلثوم اخترنے امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل محترمہ عائشہ علی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی انسانیت کے ناطے ان کی بیٹے کے حوالے سے ان کی مدد کریں

نیویارک (اردو نیوز)نیویارک کے علاقے بروکلین کے کونی آئی لینڈ ہسپتال میں ایک عرصہ کومے میں رہنے والے 34سالہ جواں سال پاکستانی سلمان ممتاز کے بارے میں اہم معلومات سامنے آگئی ہیں ۔مریض کا اصل نام سلمان ممتاز ہے ، عمر34سال ہے ۔ سترہ اٹھارہ سال قبل امریکہ آیا۔بروکلین میں فرائیڈ چکن کا بزنس تھا۔غیر شادی شدہ ہے اور گردوں کے مرض کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کا ڈائلا سز ہوا کرتا تھا۔ دس ماہ قبل ہارٹ اٹیک کے دوران کومے کی حالت میں چلا گیا جس کے بعد کونی آئی لینڈ ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں مسلسل زیر علاج ہے۔بتایا گیا کہ سلمان ممتاز کومے کی حالت سے باہر آگیا لیکن اس کی صحت کے ساتھ جسمانی اور ذہنی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔سلمان ممتاز کا امریکہ میں کوئی رشتہ دار نہیں ، چند ایک دوست احباب نے مدد کی کوشش کی ۔ پاکستان میں بھائی عثمان ممتاز ہے جس کا نمبر درج ذیل ہے اور ان سے وٹس اپ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
0333-872-6468

Usman Mumtaz, Brother of Salman Mumtaz

 

عثمان ممتاز نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ کلثوم اخترنے دو دفعہ امریکہ کا ویزہ اپلائی کیا تاکہ امریکہ آکر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کر سکے لیکن دونوں بار امریکی ایمبیسی نے ویزہ نہیں دیا ۔لاچار و بے بس سلمان ممتاز کی والدہ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اثرو رسوخ رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ انسانیت کے نام پر ان کے امریکی ویزہ کے لئے مدد کر سکیں تو وہ عمر بھر انہیں دعائیں دیں گی ۔سلمان ممتاز کی والدہ نے چھ ماہ قبل بھی امریکہ کا ویزہ اپلائی کیا تھا لیکن انہیں ویزہ نہیں مل سکا۔

 

Kalsoom Akhtar mother of Salman Mumtaz

سلمان ممتاز کی والدہ کلثوم اخترنے امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اور نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل محترمہ عائشہ علی ، وائس قونصل جنرل نعیم چیمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی انسانیت کے ناطے ان کی بیٹے کے حوالے سے ان کی مدد کریں ۔والدہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان ایمبسی اسلام آباد سمیت اہم امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کے کیس میں انسانیت کے نام پر ان کی مدد کریں ۔
سلمان ممتاز (34سالہ ) جو کہ کم عمر میں امریکہ آیا تھا ، کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔و ہ گذشتہ دس ماہ سے کے عرصے سے جس حالت میں ہے ، اس حالت میں اسے سفر بھی نہیں کروایا جا سکتا اور ہی پاکستان منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ مریض کے پاکستا ن میں موجود بے بس اہل خانہ بالخصوص ماں کی فریاد ہے کہ انسانیت کے نام پر مدد کی جائے اور وہ اپنے بیٹے کے پاس پہنچ جائے ۔سلمان ممتاز کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے ان کے بھائی کے درج بالا نمبر پر وٹس اپ پر پاکستان میں ان سے رابطہ ہو سکتا ہے۔

 

 

Salman Mumtaz, Pakistani coma patient in New York

Related Articles

Back to top button