امیگریشن نیوز

امریکی سپریم کورٹ کا ’DACA‘کیس میں کم عمر امیگرنٹس کے حق میں فیصلہ خوش آئندہے، سرورچوہدری

امیگریشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔ ملک کی دونوں جماعتوں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کو امیگریشن اصلاحات کے لئے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہئیے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے مرکزی رہنما اور ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک کےسرگرم رکن سرورچوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کم عمر میں امریکہ آنیوالے امیگرنٹس کے پروگرام ’DACA‘ کیس کے حق میں فیصلہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر میں امریکہ آنے اور یہاں پرورش پانے والے امیگرنٹس کا یہی ملک ہے۔ ان کو یہاں مستقل لیگل سٹیٹس دیا جائے تاکہ وہ اپنی ایک کامیابی زندگی کی پلاننگ کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔ ملک کی دونوں جماعتوں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کو امیگریشن اصلاحات کے لئے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button