پاکستان

سرور چوہدری کا منیر احمد خان کے اعزاز میں عشائیہ

سیاست میں استقامت اور نظریاتی وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو ان اقدار کو اپناتے ہوئے اپنا ایک موثرکردار ادا کرتے رہنا چاہئیے، منیر احمد خان

سرورچوہدری کے منیر احمد خان اور سینئر ایڈوکیٹ چوہدری افتخار تارڑ کے اعزاز میں عشائیہ میں اٹارنی ایٹ لاءمجاہد خان ،محمد نعیم ، اٹارنی عمر فاروق، موسیٰ خان سمیت دیگر کی شرکت

نیویارک (اردونیو ز ) ڈیموکریٹ پارٹی نیویارک کے متحرک پاکستانی امریکن رہنما ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سرور چوہدری کی جانب سے یہاں امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کے رہنما منیر احمد خان اور پاکستان سے ہی آئے سینئر ایڈوکیٹ چوہدری افتخار تارڑ کے اعزاز میںیہاں استقبالیہ دیا گیا ۔ استقبالیہ میں اٹارنی ایٹ لاءمجاہد خان ،محمد نعیم ، اٹارنی عمر فاروق، موسیٰ خان ، ارشد چوہدری اور محسن ظہیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔سرور چوہدری نے منیر احمد خان اور چوہدری افتخار تارڑ کو امریکہ آمد پر خو ش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر اوورسیز پاکستانیوں کی شکل میں ایک پاکستان آباد ہے ۔ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کو ملک و قوم کے حالات و واقعات سے ہمیشہ گہری دلچسپی رہتی ہے ۔ سرور چوہدری نے کہا کہ منیر احمد خان اور چوہدری افتخار تارڑ سے ایک درینہ تعلق ہے اور وہ جب بھی امریکہ آتے ہیں، انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے اور ملک و قوم کے حالات جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ سرورچوہدری نے بتایا کہ کیسے امریکہ کے سال 2020میں ہونیوالے صدارتی الیکشن اور حالیہ مئیر نیویارک کے پرائمری الیکشن میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک متحر ک اور فعال کردار ادا کیا

 

Sarwar Chaudhry, Munir Ahmad Khan New York (1)
Sarwar Chaudhry, Munir Ahmad Khan New York (1)

منیر احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے سرور چوہدری کی میزبانی اور پذیرائی کاشکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرورچوہدری ایک سچے نظریاتی کارکن اور حقیقی معنوں میں امریکہ میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ شخصیت ہیں ۔ منیر احمد خان نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران امریکہ میں بڑی سیاسی تبدیلی آئی ۔ انہوںنے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی کو،پاکستانی اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے سلسلے میں ایک پل کا کردارادا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں سیاسی وابستگی کے حوالے سے استقامت اور نظریاتی وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو ان اقدار کو اپناتے ہوئے اپنا ایک موثر اور فعال کردار ادا کرتے رہنا چاہئیے ۔ کمیونٹی کا یہ کرداربھی پاکستان کے لئے اتنا اہم و فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے کہ جتنا اوورسیز پاکستانی ہر ماہ زرمبادلہ کما کر پاکستان بھیجتے ہیں ۔
چوہدری افتخار تارڑ نے بھی سرور چوہدری کی میزبانی کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا دورہ امریکہ مکمل کرکے پاکستان واپس جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سرور چوہدری کا مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس دورہ امریکہ میں پذیرائی اور عزت افزائی کی ۔

Sarwar Chaudhry, Munir Ahmad Khan New York
Sarwar Chaudhry, Munir Ahmad Khan New York

 

Pakistani American Community should become a bridge between Pak U.S. relations
 

Related Articles

Back to top button