خبریں

ویکسین لگوانے والوں کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی

مسافروں کے پاس ویکسین کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہے۔سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسینز میں فائزر بائیو این ٹیک، موڈرنا، آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں

جدہ (اردونیوز )ویکسین لگوانے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم ایسے مسافر جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں 7 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔سعودی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی مکمل ویکسین لگوانے والے افراد کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کے پاس ویکسین کا تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہے۔سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسینز میں فائزر بائیو این ٹیک، موڈرنا، آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button