کالم و مضامیناوورسیز پاکستانیز

عمران خان اینڈ کمپنی ناکام ہو گئی ہے ،سینیٹرڈاکٹر مصدق ملک

اپوزیشن ملک و قوم اور ریاست کے اہم معاملات پر سیاست نہیں کرنا چاہتی تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے روئیوں کی وجہ سے معاملات بگاڑ کا شکار ہوتے ہیں،سینیٹر مصدق ملک

عمران خان قبل از وقت الیکشن کا شوشہ چھوڑ کر ایسٹبلشمنٹ کو بلیک میل کرتے ہیں کہ اگر مجھے نکالا تو پھر اپوزیشن والے آجائیں گے ، سیاست میں بلیک میلنگ کے حربے استعمال کرنا اچھا نہیں ہوتا
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے سو فیصد حق میں ہیں، بیرون ممالک میں الیکشن والے دن پولنگ سنٹرز بنا کر ووٹنگ کروالیں لیکن الیکٹرونگ ووٹنگ مشینوں کے ذریعے دھاندلی کی اجازت نہیں دینگے
مسلم لیگی رہنما سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کا پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی جانب سے گرینڈ روزویلٹ بال روم میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب ، لیگی عہدیداران کی شرکت

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ملک و قوم اور ریاست کے اہم معاملات پر سیاست نہیں کرنا چاہتی تاہم افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ خواہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ ہو ےا پاک امریکہ تعلقات سمیت ملک کی خارجہ پالیسی، وزیر اعظم عمران خان کے روئیوں کی وجہ سے معاملات بگاڑ کا شکار ہوتے ہیں جن کے اثرات ہر ایک پر مرتب ہوتے ہیں ۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ عمران خان اینڈ کمپنی ناکام ہو گئی ہے ۔ ان ملے جلے خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کی جانب سے گرینڈ روزیلٹ بال روم میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ استقبالیہ میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سعید سمیت دیگر عہدیداران اور کمیونٹی ارکان خر م ملک ، چوہدری پرویز اختر، شاہد محمود، فیصل چوہدری ، چوہدری حامد محمود، محمد نبیل ، عزیز بٹ ، محمد سلیم، حسن بھائی ، عبدالرو¿ف راجہ،دانش ملک ، تاج خان ، راجہ نزاکت علی ،ر اجہ امتیاز، حاجی محمد شہزاد بھی موجود تھے
سینیٹر مصدق ملک جو کہ امریکہ کے نجی دورے پر ہیں، کا اس سوال کہ کیا عمران خان قبل از وقت الیکشن کرواسکتے ہیں ؟کے جواب میں کہنا تھا کہ عمران خان ایسی باتیں ”ایسٹبلشمنٹ“ کو بلیک میل کرنے کے لئے کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ اگر میں گیا تو یہ (یعنی کہ مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی وغیرہ ) آجائیں گے ۔ عمران خان اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے سیاست کا رخ ہماری طرف موڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ سیاست میں بلیک میلنگ جیسے ہتھکنڈے اچھے نہیں ہوتے ۔ سیاست میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے ۔

" "

ایک اور سوال کے جواب میں سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کاایک خاص مزاج ہے۔ ماجد خان صاحب ان کو کرکٹ میں لے کر آئے تھے، آپ ماجد خان سے ان کے بارے میں پوچھ لیں ، جہانگیر ترین کا معاملہ دیکھ لیں ، انہوں نے حکومت بنانے میں اربوں روپے لگا دیئے لیکن مفاد پورا ہونے کے بعد ان کے ساتھ جو ہوا وہ ساری دنیا جانتی ہے، علیم خان کو دیکھ لیں، انہوں نے پورے پنجاب کا خرچہ اٹھا رکھا تھا۔ جو علیم خان کے ساتھ ہوا وہ بھی دیکھ لیجئے۔ یہ ہماری وزیراعظم صاحب کی ایک ادا ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے بارے ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ کسی نے آئینی حقوق کے بارے میں نہیں کہا کہ یہ حق وزیراعظم سے چھین لینا چاہئے۔ آپ دیکھیں روزانہ کم از کم دو وزیر پریس کانفرنس کرتے ہیں اور روزانہ ہی یہی کہتے ہیں کہ اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ہمارا حق ہے۔ کابینہ کے اندرآ کر روزانہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں ایک ربڑ سٹم وزیر اعظم نہیں ہوں۔ اس اہم حساسس قومی معاملے میں اپوزیشن لیڈر سمیت کسی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ، ہم ایسے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔ہمیں کسی کے آئینی حق کے اوپر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم تو خود آئین کی بات کرتے ہیں۔لیکن بار بار حکومت اور وزیر وں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ سسٹم کو فالو نہیں کیا جا رہاہے۔ کس نے سسٹم کو فالو نہیں کیا؟ کیوں ایسی فضول گفتگو کو شامل کیاجا رہا ہے۔ بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ ہمارے عمران خان صاحب کی ایک ادا ہے جس کی زد میں بہت سارے لوگ اور ادارے آ چکے ہیں۔

" "

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بارے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم قطعی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم الیکٹرونگ ووٹنگ مشینوں کے ذریعے دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔اوورسیز پاکستانیوں کو ضرور ووٹ کا حق دیں ۔ بیرون ممالک میں سفارتخانوں سمیت ایسے مقامات کا تعین کر لیا جائے کہ جہاں جا کر اوورسیز پاکستانی اپنا ووٹ ڈال سکیں ، وہ ووٹ ، الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں جن کا شمار کر لیا جائے گا لیکن تحریک انصاف ، آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کی آڑ میں دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے جو کہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرونگ ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو جرمنی ، فرانس ، انگلینڈ،ہالینڈ سمیت سب نے ترک کر دیا ہے ۔ سوال یہ پیدا ہواہے کہ ہماری حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کا بار بار اصرار کیوں کرتی چلی جا رہی ہے۔ اس کاجواب ہے کہ ڈبے اٹھانے اور ٹھپے لگانے کا وقت گزر چکا ہے، اب دھند والا طریقہ بھی استعمال نہیں ہو سکتا، مشین گن اٹھا کر فائرنگ کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔لہٰذا اب الیکٹرانک الیکشن دھاندلی کی نئی ایجاد ہے کہ ایک دو الیکشن دھاندلی میں گزر جائیں۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ الیکشن کے لئے بیرون مملک میں تمام بڑے شہروں میں سنٹر زقائم کئے جائیں۔ لوگ وہاں آئیں اور اپنا کارڈ دکھائیں اورووٹ ڈالیں۔ لیکن یہ جو مشین والا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے یہ دھاندلی کی نئی ایجاد ہے۔
پاک امریکہ تعلقات کے بارے ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک نے کہا کہ مسلہ عمران خان کا روئیہ ہے ۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو دیکھنا پڑے گا۔ خارجہ پالیسی کی بہتری کے لئے کام کرنا پڑیں گے۔ لیکن یہ سب کچھ ملک مفاد کے لئے کرنا ہوگا۔ اور ہم سب کو مل کر اس کی بہتری کے لئے کام کرناہوگا۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرناہوگا۔ ہمیں اپنے ملک اور ریاست کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔ لیکن ہمیں اپنے بچوں اور نسلوں کے مفاد کے لئے اپنی خارجہ پالیسی کو بھی دیکھنا ہوگا۔ خارجہ پالیسی کا ایک خاص مزاج ہے اورخارجہ پالیسی کی الگ زبان ہے۔ ہمیں اس رواداری کو دوبارہ سے متعارف کروانا ہوگا۔دوست ممالک کو ناراض نہیں ہونے دیا جائے۔ جیسے کہ عمران خان صاحب نے تمام دوست ممالک اپنی غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے ناراض کر دیا ہے۔

" "

رانا سعید اور احمد جان کی جانب سے ڈاکٹر مصدق ملک کو استقبالیہ کے تمام شرکاءاور مسلم لیگی ساتھیوں کی جانب سے امریکہ آمدپر خوش آمدید کہا گیا ۔ احمد جان کی جانب سے ڈاکٹر مصدق ملک کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا ۔

Senator Dr Musadik Malik, PMLN New York

 

Related Articles

Back to top button