پاکستان

غیر قانونی تارکین وطن کےلئے لیگل سٹیٹس :سینیٹرشومر قانونی راستے کے متلاشی بن گئے

سینیٹر چارلس شومر کوئی ایسا راستہ بھی تلاش کررہے ہیں کہ جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل سٹیٹس کے ساتھ امریکی شہریت بھی دی جائے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی سینٹ میں اکثریتی لیڈر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر چارلس شومر نہ صرف امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل سٹیٹس دلوانے کے لئے قانون سازی کے مختلف راستے تلاش کررہے ہیں بلکہ وہ کوئی ایسا راستہ بھی تلاش کررہے ہیں کہ جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل سٹیٹس ملنے کے بعد انہیں مستقبل میں امریکی شہریت بھی دی جائے ۔قابل امر ذکر یہ بھی ہے کہ سینیٹر شومر مذکورہ کام ریپبلکن پارٹی کی سپورٹ کے بغیر ممکن بنانے کا راستہ بھی تلاش کررہے ہیں ۔ ایسا ایک راستہ بجٹ مصالحت میں پیدا ہو سکتا ہے ۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بجٹ مصالحت کے ذریعے مذکورہ قانون سازی فلے بسٹر کے60ووٹوں کے تقاضے سے بچ کر محض سادہ اکثریت سے کی جا سکتی ہے ۔رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ سینیٹر شومر ، صدر بائیڈ کے انفرا سٹرکچر بل کے ساتھ ساتھ مذکورہ مجوزہ قانون سازی کا راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں ۔ ریپبلکن سینیٹر جان کارنائن کا کہنا ہے کہ سینیٹر شومر جس راستے سے غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل سٹیٹس دلوانا چاہتے ہیں ، مجھے نہیں لگتا کہ پارلیمینٹیرئین انہیں ایسا کرنے دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیںبارڈ کے بحران پر توجہ دینے کی ضروت ہے ۔ڈیموکریٹک کانگریس مین ڈیرن سوٹو کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن اس بات کے حامی ہیں کہ اگر دس ریپبلکن سینیٹرز کی حمایت حاصل نہیں ہو تی تو بجٹ مصالحت کے راستے کے ذریعے امیگریشن بل منظور کروالیا جائے ۔واضح رہے کہ جنوری میں صدر بائیڈن کی جانب سے جاری کئے جانیوالے بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ امریکہ میں بسنے والے تمام 11ملین غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل سٹیٹس دے دیا جائے ۔

Khan Law Office New York

Related Articles

Back to top button