اوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی فرض شناسی کو خراج تحسین

پولیس سارجنٹ مہتاب ملہی اور ساتھی پولیس آفیسر محمد زبیر، گرل فرینڈ کی فیملی پر فائرنگ کی نیت سے آنیوالے شخص کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برامد کرلیا

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس کے70پریسنٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن پولیس سارجنٹ مہتاب ملہی اور ساتھی پولیس آفیسر محمد زبیرکی جانب سے ایک 17سالہ مسلح لڑکے کی گرفتاری اور اس سے ناجائر اسلحہ کی برامدگی پر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کی فرض شناسی کو سراہا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ گرفتار ہونیوالا 17سالہ لڑکا مرضی کی شادی کی رکاوٹ بننے پر اپنی محبوبہ کی فیملی پر فائرنگ کے لئے مسلح ہو کر آیا تھا۔تاہم پولیس آفیسرز نے موقع پر پہنچ کر نہ صرف صورتحال کو قابو میں کیا بلکہ مسلح شخص کو حراست میں بھی لے لیا ۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی اور راجہ کمیونٹی سنٹر کے راجہ آزاد گل سمیت دیگر کمیونٹی تنظیموں نے بھی سارجنٹ ملہی اور آفیسر محمد زبیر کی فرض شناسی اور جرات مند ی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیںہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔

Related Articles

Back to top button