پاکستاناوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

شفقت تنویر اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کےامریکہ میں فوکل پرسن مقرر

Shafqat Tanveer Appointed as Focal Person for Ministry of Overseas Pakistanis and Human Resource Development in the United States

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت، پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سابق صدر شفقت تنویر کو وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ کا امریکہ میں فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کی وزارت کی جانب سے شفقت تنویر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شفقت تنویر جنہیں امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ، ان کے اہم معاملات و ایشوز کے بارے میں آگاہی حاصل ہے ، کو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومین ڈویلپمنٹ کا ”فوکل پرسن“ مقرر کیا جاتا ہے ۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ساجد حسین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شفقت تنویر پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستانی مشن (سفارتخانوں ) کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل میںاپنا کردار ادا کریں گے ۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شفقت تنویر ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان زرمبادلہ بھجوانے کے حوالے سے بھی متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ شفقت تنویر ، قومی کاز کے لئے خدمات انجام دیں گے ، بطور فوکل پرسن خدمات کی ادائیگی کے لئے ان کی خدمات رضاکارانہ ہوں گی اور انہیں کوئی مالی بینیفٹس یا ڈپلومیٹک سٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔
اس نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری وزارت خارجہ ،سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ، قونصل جنرل پاکستان نیویارک ، جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت اوورسیز پاکستانیز، چیف پالیسی پلاننگ یونٹ ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن ، مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن کوارسال کردی گئی ہیں۔

شفقت تنویر کی جانب سے حکومت پاکستان کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پر جس اعتما د کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس کے لئے مشکور و ممنون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوکل پرسن و ہ او ورسیز پاکستانیوں کے لئے اپنی ہر ممکن خدمات انجام دیں گے۔

New York: Shafqat Tanveer, former president of Pakistan People’s Party USA, a well-known social figure of the Pakistani American community, has been appointed as the focal person of the Ministry of Overseas Pakistanis and Human Resource Development for the United States. The notification for the appointment of Shafqat Tanveer has been issued by the Ministry of Overseas Pakistanis.

In the notification, it is said that Shafqat Tanveer, who has knowledge about the Pakistani American community living in the USA and their issues, has been appointed to the “Focal Person” of Overseas Pakistanis and Human Development .

Shafqat Tanveer’s services as focal person will be voluntary and he will not get any financial benefits or diplomatic status, the notification added. Copies of this notification have been sent to Secretary Ministry of Foreign Affairs, Secretary Ministry of Overseas Pakistanis, Consul General of Pakistan New York, Joint Secretary Admin Ministry of Overseas Pakistanis, Chief Policy Planning Unit, Managing Director Overseas Pakistanis Foundation, Managing Director Overseas Employment Corporation.

Related Articles

Back to top button