امیگریشن نیوزبین الاقوامی

ناسا کاؤنٹی نیویارک کی امریکی سیاست میں پاکستانی شہریار علی کی انٹری

ریپبلکن پارٹی شہریار علی کوناسا کاؤنٹی نیویارک کے ڈسٹرکٹ تھری سے Legislator کے امیدوار کے طور پر سامنے لے آئی

چئیرمین ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی جو کائیرو، مئیر ویلی سٹریم ایڈ فئیر، سابق سٹیٹ سینیٹرمسکلریلا، ٹیکس کولیکٹر،کاؤنٹی ایگزیکٹو کے اسینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم ، محسن شاہ ، عادل رحمان، راشد خان سمیت اہم قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

اٹارنی شہریار علی جو کہ ڈپٹی ناسا کاؤنٹی اٹارنی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اگر کامیاب ہو گئے تو ناسا کاؤنٹی کے پہلے ساؤتھ ایشین، مسلم و پاکستانی امریکن لیجس لیٹر ہوںگے

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے جواں سال رکن شہریار علی ، ناسا کاو¿نٹی ، نیویارک کے ڈسٹرکٹ تین سے لیجس لیٹر کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں ۔ شہریار علی جو کہ ناسا کاؤنٹی میں ڈپٹی کاو¿نٹی اٹارنی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ، کو ڈسٹرکٹ تھری سے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کے طور پر چئیرمین ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی جو کائیرو نے نامزد کیا ۔

شہریار علی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ ہیں ۔ چئیرمین ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی جو کائیرو نے مئیر ویلی سٹریم ویلج ایڈ فئیر سمیت اہم ریپبلکن قائدین اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی قائدین کے ایک بڑے اجتماع میں شہریار علی کو ڈسٹرکٹ تھری سے پارٹی امیدوار کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہریار علی ، ہمارے آئندہ لیجس لیٹر ہوں گے ۔

شہریار علی اگر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ ناسا کاؤنٹی سے منتخب ہونےو الے پہلے ساؤتھ ایشین ، مسلم اور پاکستانی امریکن لیجس لیٹر ہوں گے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی ناسا کے چئیرمین جو کائیرو کا کہنا تھا کہ ناسا کاؤنٹی میں تبدیلی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کامیابی کی صورت میں ٹیکس میں کمی ، پبلک سیفٹی ، روز گار ، بزنس کے مواقع سمیت اپنے وعدوں کو پورے گی ۔

اٹارنی شہریار علی کا کہناتھا کہ میں سمجھتا ہو ں کہ وقت آگیا ہے کہ ڈسٹرکٹ تین میں رہنے والے لوگ کاو¿نٹی لیجس لیٹر میں اپنی نمائندگی خود کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے بہتر اپنے مسائل کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی ان مسائل کے حل میں ہم سے بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔ شہریار علی نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر منتخب ہو گیا تو سب کے لئے بلا امتیاز اپنا کردار ادا کروں گا۔

چوہدری اکرم رحمانیہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے شہریار علی پر فخر ہے ۔ انہوں نے بروکلین میں پراسیکیوٹر اور اب ناسا میں ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی کے طور پر جو خدمات انجام دی ہیں، وہ قابل قدر ہیں۔ شہریار علی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور اسی یقین کے ساتھ اس نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میں کمیونٹی سے کہوں گا کہ آئیے ایک راستہ کھولیں کہ ہم منتخب ایوانوں میں اپنی نمائندگی خود کریں ۔

کانفرنس میں موجود دیگر قائدین نے بھی شہریار علی کو اپنی مکمل سپورٹ اور حمایت کا یقین دلایا اور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ شہریار علی کے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button