پاکستان

شہباز گل کے بعد اگلی گرفتاری کس کی ہو گی !

وفاقی حکومت کی جانب سے قانون و قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا عندئیہ، تحریک انصاف اور پنجاب حکومت کی جانب سے مزید گرفتاریوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیش بندی

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف و معاون خصوصی شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور سیاسی حلقوں کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا شہباز گل کے بعد مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی ۔ حکومت کی جانب سے کسی بھی قانون و قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا عندئیہ دیا جا رہا ہے جبکہ تحریک انصاف اور پنجاب میں پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے مزید گرفتاریوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیش بندی کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ‘اے آر وائی’ نیوز کو اپنے شو میں عمران خان کے ترجمان شہباز گل کا تبصرہ نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بیان مسلح افواج کی صفوں میں بغاوت کے جذبات اکسانے کے مترادف تھا۔

تحریک انصاف کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کو اغواءقرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کو پولیس نے قانون کے مطابق بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔

 

 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھاکہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے اور عدالت میں مقدمے کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر لائسنس نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں سوار لوگوں نے اٹھایا جبکہ پارٹی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے گرفتاری کے بجائے ‘اغوا’ قرار دیا۔عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ بنی گالا کے اطراف میں کچھ موومنٹ ہے، ہم تحفظ کے لیے پنجاب پولیس روانہ کر رہے ہیں۔

Shahbaz Gill, Imran Khan, Rana Sana Ullah, ARY, Fawad Chaudhry,

Related Articles

Back to top button