پاکستان

وزر اعظم شہباز شریف نیویارک میں پانچ روز قیام کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف ، جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر اہم عالمی صدور اور وزرا¾ اعظم سمیت عالمی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) وزیر اعظم میاں شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ کے لوٹن ائیرپورٹ سے نیویارک کے لئے روانہ ہو گئے ۔ وہ نیویارک میں پانچ روز پلازہ ہوٹل میں قیام کریں گے اور 23ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ، جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر اہم عالمی صدور اور وزرا اعظم سمیت عالمی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں ان کی اولین ترجیح سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو درپیش مسائل ہوں گے۔ وزیر اعظم عالمی قائدین کو پاکستان کی بھرپور مدد کے لئے کہیں گے ۔

وزیر اظم کے ہمراہ وفاقی وزراءبلاول بھٹو زرداری ،خواجہ آصف اور مریم اورنگیزیب سمیت اہم شخصیات بھی ہوںگی ۔بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد سے دو روز قبل امریکہ پہنچ گئے اور ان کی نیویارک میں اہم ملاقاتین جاری ہیں ۔

Shahbaz Shrif UN Visit

 

Related Articles

Back to top button