صحت و سائنس

نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکن فارماسسٹس کا اجلاس

اجلاس میں شاہنواز خان،سلمان خان،ناصر اقبال، محمد طہور میر،عمران بٹ اور محمد ندیم شامل ، شاہنواز خان کی کورونا سے مکمل صحتیابی پر انہیں مبارکباد دی گئی

نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکن فارماسسٹس کی لانچنگ اور ممبرسازی سمیت اہم امور پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے گئے

نیویارک( خصوصی رپورٹ)کورونا وائرس( COVID۔19)کی وجہ سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سماجی سرگرمیوں پر بہت اثر پڑا ہے اب بھی حالات کو معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے معمولات بھی COVID-19 کی نذر ہوگئے ہیں۔جن میں حال ہی میں تشکیل پانے والی پاکستانی امریکن فارماسسٹس کی نئی تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکن فارماسسٹس (NAPAP)کی لانچنگ اور ممبرسازی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ کورونا کی وجہ سے اپریل میں نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکن فارماسسٹس کی ابتدائی تقریب منعقد نہ ہوسکی تاہم اب صورتحال کے قدرے نارمل ہونے کی وجہ سے دیگر تنظیموں کی طرح ایسوسی ایشن بھی متحرک ہورہی ہے ۔
گذشتہ دنوں نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکن فارماسسٹس کی پہلی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔ویسٹ چیسٹر کاو¿نٹی ( نیویارک) میں منعقدہ اجلاس میں تنظیم کی وسیع پیمانے پر تشکیل، اس میں زیادہ سے زیادہ نوجوان پروفیشنلز کی شمولیت اور مستقبل کے پروگراموں اور سرگرمیوں سمیت متعدد ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ اسطرح کے اجلاسوں کے ذریعے تنظیم کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں تنظیم کے بانی رکن شاہنواز خان،سلمان خان،ناصر اقبال، محمد طہور میر،عمران بٹ اور محمد ندیم شامل تھے۔ اجلاس میں شاہنواز خان کی کورونا سے مکمل صحتیابی پر انہیں مبارکباد دی گئی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Shahnawaz Khan, NAPAP

Related Articles

Back to top button