خبریں

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے کےلئے راضی

پاکستان اور بنگلاد دیش کے کرکٹ بورڈ کے درمیان بھی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے رابطے جاری ہیں۔قومی ٹیم کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان

اسلام آباد ( اردو نیوز ) پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے راضی ہو گئی ہے اور ٹیم کا جلد پاکستان کے دورہ کا بھی امکان ہے ۔پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بھی بحال ہو چکی ہے اور کرکٹ کی رونقیں بڑھانے کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔قومی ٹیم کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دورہ آسٹریلیا کے دوران آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام سے رابطہ کر کے انہیں بھی پاکستان آنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔وسیم خان نے بھی اپنے دورے کے حوالے سے کہا تھا کہ میرے دورے کے نتائج بہت جلد سب کے سامنے آجائیں گے۔پاکستان اور بنگلاد دیش کے کرکٹ بورڈ کے درمیان بھی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے رابطے جاری ہیں۔اور اب ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ پروٹیز ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان آئے گی۔

South Africa Cricket Team, Pakistan

Related Articles

Back to top button