پاکستان

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرعہدے سے مستعفی ہو گئے

قومی سلامتی کے خلاف مراسلے کو دیکھنے کے بعد میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہونیوالی کسی بھی کاروائی کا حصہ نہیں بن سکتا

اسلام آباد (اردو نیوز ) قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ سپیکر اسد قیصر ایوان میں آئے اور انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے خلاف مراسلے کو دیکھنے کے بعد میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہونیوالی کسی بھی کاروائی کا حصہ نہیں بن سکتا ۔ اس لئے اپنے عہدے اسے مستعفی ہوتا ہوں ۔
سپیکر نے پینل آف سپیکر میں سے ایاز صادق سے کہا کہ وہ اجلاس کی صدارت کریں جس کے بعد ایاز صادق نے سپیکر کی ذمہ داری سنبھال لی۔ ایاز صادق نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے کال دی

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے اردو نیوز کو وزٹ کرتے رہیں ۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button