پاکستان

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے مئیر نیویارک کےلئے اینڈریو کومو کی حمایت کر دی

With election nearing, NYC Mayor Eric Adams throws support behind Andrew Cuomo for next mayor

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے مئیر نیویارک کےلئے اینڈریو کومو کی حمایت کر دی

مئیر ایرک ایڈمز جو کہ دوسری ٹرم کے لئے مئیر کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، نے الیکشن سے دو ہفتے سے بھی کم وقت پہلے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کیا


نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے مئیر نیویارک کے لئے آزاد امیدوار و سابق گورنر نیویارک اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ مئیر ایرک ایڈمز جو کہ دوسری ٹرم کے لئے مئیر کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، نے الیکشن سے دو ہفتے سے بھی کم وقت پہلے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کیا ۔

واضح رہے کہ اس وقت مئیر نیویارک کے لئے ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار زوہران ممدانی ، ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو ہیں ۔ ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا پر گذشتہ دنوں سے دباؤ تھا کہ وہ دوڑ سے دستبردار ہو جائیں تاکہ اینڈریو کومو اور زوہران ممدانی کو ون ٹو ون مقابلہ کا موقع ملے لیکن کرٹس سلیوا نے تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں دستبردار نہیںہ ونگے اور ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ کوئی بکاؤ مال نہیں ہیں ۔
مئیر ایڈمز کی جانب سے حمایت پر اینڈریو کومو نے ان کا شکرئیہ ادا کیا ہے اور ایرک ایڈمز کے حمایت ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر چار نومبر کے الیکشن میں ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں ۔
دوسری جانب سے زوہران ممدانی کی انتخابی کیمپ کیمپ کا کہنا ہے کہ ایرک ایڈمز اور اینڈریو کومو دونوں دراصل صدر ٹرمپ کے حمایتی ہیں اور نیویارک کو ایسا مئیر چاہئیے کہ جو نیویارکرز کی نمائندگی کر سکے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔۔مئیر نیویارک کے امیدواروں میں گرما گرم بحث، الفاظی جنگ، ایک دوسرے پر شدید الزامات 

With election nearing, NYC Mayor Eric Adams throws support behind Andrew Cuomo for next mayor

Related Articles

Back to top button