اوورسیز پاکستانیز

نیویارک سے سورج پاٹیل کانگریس کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

کانگریشنل ڈسٹرکٹ 12سے گذشتہ13ٹرم سے منتخب ہونیوالی کانگریس یومین کیرولائین میلونی کو چیلنج کر دیا ،26جون کو پرائمری الیکشن ہونگے

پرائمری الیکشن میں ڈیموکریٹس امیدوار فیصلہ کریں گے کہ ان کا کانگریس کے لئے امیدوار کون ہوگا؟حلقہ لانگ آئی لینڈ سٹی، ولیمز برگ، گرین پوائنٹ اور مین ہیٹن کے مشرقی حصوں پر مشتمل ہے
پاک یو ایس ریلیشن کی جانب سے لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) سے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برائے کانگریس سورج پاٹیل کے اعزاز میں استقبالیہ، سورج پاٹیل کی امیگرنٹ کمیونٹیز سے سپورٹ کی اپیل

نیویارک (اردو نیوز ) پاک یو ایس ریلیشن کی جانب سے لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) سے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار برائے کانگریس سورج پاٹیل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔34سالہ سورج پاٹیل نیویارک یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اور ایک عرصے سے امیگرنٹ کمیونٹی میں سرگرم عمل ہیں ۔واضح رہے کہ سورج پاٹیل نیویارک کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 12سے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری الیکشن میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اس ڈسٹرکٹ سے گذشتہ13ٹرم سے منتخب موجودہ کانگریس ویمن کیرولائین میلونی کو چیلنج کیا ہے ۔ اس نشست کے لئے 26جون کو پرائمری الیکشن ہونگے جن میں ڈیموکریٹس امیدوار فیصلہ کریں گے کہ ان کا کانگریس کے لئے امیدوار کون ہوگا؟کانگریشنل ڈسٹرکٹ 12لانگ آئی لینڈ سٹی، ولیمز برگ، گرین پوائنٹ اور مین ہیٹن کے مشرقی حصوں پر مشتمل ہے ۔
Suraj Patel NYسورج پاٹیل اوبامہ دور میں وائٹ ہاوس میں تعینات رہے اور موجود ہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جب مسلم ممالک سے امریکہ آنے والے وزیٹرز پر پابندی عائد کی گئی تو نیویارک کے جان ایف کے ائیرپورٹ پر مذکورہ اقدام اور متاثرین کی مدد کو پہنچنے والے شہری آزادیوں اور حقوق کے سرگرم مقامی قائدین میں سے ایک تھے ۔
سورج پاٹیل نے استقبالیہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بلا امتیاز تمام امیگرنٹ کمیونٹیز کے حقوق کے لئے اور انکی ہر ممکن مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا۔
سورج پاٹیل نے ایسٹوریا(کوینز) میں مختلف مساجد کا دورہ کیا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مختلف گروپوں سے ملاقاتیں کیں اور ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں سپورٹ کے لئے کہا ۔
سور ج پاٹیل جو کہ ایک امیگرنٹ ہیں ،نے سٹان فورڈ سے لاءڈگری حاصل کی بعد ازاں انہیں سکالر شپ حاصل ہوا اور انہوں نے کیمبرج یویورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔وہ مختلف تعلیمی اداروں میں ایڈوجوٹنٹ پروفیسر کے طور پر پڑھاتے رہے ہیں ۔2008میں انہوں نے صدر براک اوبامہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔
سورج پاٹیل کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے اعلان کے بعد ڈیپورٹیشن کا سامنا کرنے والے امیگرنٹس کی قانونی مدد میں رضاکارانہ اپنی خدمات انجام دیں ۔

Suraj Patel NY

Related Articles

Back to top button