پاکستانخبریں

سید نسیم اختر اور نگہت فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

شادی کی تقریب 24جنوری کو کوینز میں سادگی سے انجام پائی ، تقریب میں کاروان فکر و فن کے وکیل انصاری کے علاوہ عزیز و اقارب نے شرکت کی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دو ادبی شخصیات سید نسیم اختر اور نگہت فاطمہ رشتہ ازدواج میںمنسلک ہو گئے ہیں ۔ ان کی شادی کی تقریب 24جنوری کو کوینز میں سادگی سے انجام پائی ۔ تقریب میں کاروان فکر و فن کے وکیل انصاری کے علاوہ عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
سید نسیم اختراور نگہت فاطمہ کا نکاح وکیل انصاری نے پڑھایا جبکہ نکاح کا خطبہ اور دعا جواں سال حافظ قرآن شاہ میر نے دیا اور خصوصی دعا بھی کروائی ۔نکاح کے بعد تقریب میں موجود شرکاءنے سید نسیم اختراور نگہت فاطمہ کو ان کی شادی کی مبارکباد دی اور ان کی ازدواجی زندگی کےلئے اپنی پرخلوص اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

 

Syed Nasim Akhtar, Nighat Fatima
Syed Nasim Akhtar, Nighat Fatima

سید نسیم اختر اور نگہت فاطمہ کی جانب سے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے انہیں ن کی شادی پر مبارکباد دی ۔
نگہت فاطمہ جو کہ پہلے بروکلین میں مقیم تھیں ، شادی کے سلسلے میں کوینز منتقل ہو گئی ہیں ۔ سید نسیم اخترسابق بنکار ہیں۔ وہ نیشنل بنک کی نیویارک برانچ میں ایک عرصہ تک خدمات انجام دیتے رہے اور ادبی حلقوں میں اپنی شاعری کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button