امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

چوہدری اکرم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

چوہدری اکرم رحمانیہ کو ناسا کاؤنٹی ورلڈ کپ کمیٹی کا وائس چئیرمین بنائے جانے کا امکان ہے، حتمی اعلان ، حتمی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جائیگا

نیویارک ( اردو نیوز) ناسا کاؤنٹی نیویارک کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ کو آئی سی سی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے میچز کے ناسا کاؤنٹی میں انعقاد کے سلسلے میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی کے حکام دوبئی سے خصوصی طور پر نیویارک میں موجود ہیں جن کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے میچز کے حوالے سے ناسا کاؤنٹی حکام سے اہم ملاقاتیں جاری ہیں ۔

ان ملاقاتوں میں ناسا کاؤنٹی نیویارک میں ورلڈ کپ کے میچز کے انعقاد کے سلسلے میں ”میک شفٹ “ سٹیڈیم کی تعمیر اور میچز کے انعقاد کے سلسلے میں اہم تفصیلات فائنل کی جا رہی ہیں ۔ان تمام امور کو حتمی و عملی شکل دینے کے سلسلے میں ناسا کاؤنٹی میں خصوصی ورلڈ کپ کمیٹی قائم کی جائے گی ۔

اہم ذرائع کے مطابق چوہدری اکرم رحمانیہ کو ناسا کاؤنٹی ورلڈ کپ کمیٹی کا وائس چئیرمین بنائے جانے کا امکان ہے ۔تاہم اس سلسلے میں حتمی اعلان ، حتمی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button