سلمان اکرم راجہ، حامد میراور وزیر خزانہ اورنگزیب ہارورڈ یونیورسٹی میں ہونیوالی ’پاکستان کانفرنس ‘میں شریک ہونگے
Pakistan Conference 2025 at Harvard University to Feature Prominent Voices on April 27

کانفرنس کا مقصد پاکستان کو درپیش سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی مسائل پر بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دینا ہے، اور اس میں نوجوانوں، طلبہ، دانشوروں، اور پالیسی سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے
کانفرنس میںوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ، سینئر صحافی حامد میر، ڈاکٹر عائشہ جلال، میمونہ مستحسن، رضا باقراورتیمور جھگڑا شریک ہونگے
نیویارک ( اردو نیوز ) امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ ہارورڈیونیورسٹی میں 27 اپریل 2025 بروز اتوار کو “پاکستان کانفرنس 2025” منعقد ہو رہی ہے، جس میں پاکستان کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات خطاب کریں گی۔کانفرنس کا مقصد پاکستان کو درپیش سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی مسائل پر بین الاقوامی مکالمے کو فروغ دینا ہے، اور اس میں نوجوانوں، طلبہ، دانشوروں، اور پالیسی سازوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کے مستقبل پر بامعنی بات چیت ہو سکے۔
اس کانفرنس میںوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ، سینئر صحافی حامد میر، ڈاکٹر عائشہ جلال، میمونہ مستحسن، رضا باقراورتیمور جھگڑا شریک ہونگے اور خطاب کریں گے ۔
منتظمین کے مطابق اب صرف محدود نشستیں باقی ہیں۔ شرکت کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ جلد از جلد اپنی نشستیں محفوظ کریں کیونکہ دروازے پر کوئی ٹکٹ دستیاب نہیں ہوگی۔
مزید معلومات اور ٹکٹ کی خریداری کے لیے کانفرنس کی ویب سائٹپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
www.harvardpakistanconference.com
۔۔
Pakistan Conference 2025 at Harvard University to Feature Prominent Voices on April 27