مئیر نیویارک ظہران ممدانی نے گورنر نیویارک سٹیٹ الیکشن کےلئے کیتھی ہوکل کی حمایت کا اعلان کر دیا
مئیر ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ گورنر ہوکل ، نیویارکرز کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سب کو ساتھ لے کرچلنے میں یقین رکھتی ہیں

نیویارک ( اردونیوز) مئیر نیویارک سٹی ظہران ممدانی نے گورنر نیویارک سٹیٹ کے الیکشن میں دوسری ٹرم کے لئے گورنر کی امیدوار کیتھی ہوکل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ مئیر ممدانی کی جانب سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر گورنر کیتھی ہوکل کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔مئیر ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ گورنر ہوکل ، نیویارکرز کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سب کو ساتھ لے کرچلنے میں یقین رکھتی ہیں ۔
واضح رہے کہ گورنر کیتھی ہوکل کو جون میں پرائمری الیکشن کا سامنا ہے ۔ ان کے مقابلے میں انٹونیو ڈیلگاڈو بھی ڈیموکریٹ پارٹی میں گورنر کے امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں ۔ جون میں ہونے والے پرائمری الیکشن کے فاتح کو نومبر میں ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین کا سامنا کرنا ہوگا۔