خبریںپاکستان

محسن نقوی اور چوہدری سالک نے فلوریڈا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کا جشن منایا

Mohsin Naqvi and Chaudhry Salik Celebrate Pakistan's Victory Over West Indies in Florida

پاکستانی امریکن ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کے زیر اہتمام جشن فتح کی تقریب میں کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت اہم شخصیات شریک، قومی ٹیم کو فتح کی مبارکباد

فلوریڈ(مشرف خان )امریکی ریاست فلوریڈا کی بریورڈ کاؤنٹی میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح کا جشن منایا گیا۔ جشن فتح کی تقریب کا اہتمام ممتاز پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

پاکستانی امریکن ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کے زیر اہتمام جشن فتح کی تقریب میں کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت اہم شخصیات شریک، قومی ٹیم کو فتح کی مبارکباد
Mohsin Naqvi Celebrate Pakistan’s Victory Over West Indies in Florida organized by Tahir Javed

تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکہ کے دورے پر موجود وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیزچوہدری سالک حسین سمیت اہم شخصیات اسلامک سنٹر آف گریٹر میامی کے صدر میاں طاہر اسماعیل ، فلوریڈا کے معروف بزنس مین میاں مشتاق ، ڈائریکٹر ،جے آر جے انوویشنز رئیس احمد ،آزان ہولڈنگ کے سی ای او امین مارکیٹیا،کرکٹ کونسل یوآیس اے افضال قریشی ،اکنا سوشل جسٹس یوایس اے کے بورڈ ممبر احسن اسد، ایشیا ٹائمز کے ڈائریکٹر مشرف خان اور اکنا سوشل جسٹس یوایس اے کے سربراہ ڈاکٹر عاصم اسد ،عالمی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب میں محسن نقوی کے ساتھ مل کر شرکاءنے پاکستان کی شاندار فتح کا کیک کاٹا اور جشن فتح منایا اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ۔
میزبان طاہر جاوید نے اس موقع پر پاکستانی ٹیم کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کی اور امید ظاہر کی پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے حوالے سے دور اندیشانہ فیصلوں کے متاثر کن نتائج برامد ہونگے۔

Mohsin Naqvi and Chaudhry Salik Celebrate Pakistan’s Victory Over West Indies in Florida

Related Articles

Back to top button